ETV Bharat / bharat

مرکزی وزیر کا ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ

author img

By

Published : Mar 27, 2020, 1:12 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:08 PM IST

مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل رمیش پھوکریال نیشنک نے کورونا وائرس کی وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم امدادی فنڈ میں اپنا ایک ماہ کی تنخواہ کا تعاون دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل کا ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ

دنیا میں اس وقت تقریبا تمام ممالک کورونا جیسی مہلک وبائی مرض سے بدحال نظر آرہے ہیں۔وہیں بھارت بھی اس وبا کا شکار ہے۔کورونا وائرس کے عالمی بحران کے پیش نظر مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل ڈاکٹر رمیش پھوکریال نیشنک نے اپنا ایک ماہ کا تنخواہ وزیراعظم امدادی فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت ملک معاشی بحران سے گزر رہی ہے۔ایسے صورتحال میں وہ اس وبائی مرض سے بچنے اور متاثرین کے علاج کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ مزید تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اہل وطن سے اپیل کی ہے کورونا وائرس پر فتح حاصل کرنے کے لیے بھارت کے تمام عوام وزیراعظم نریند مودی کے ساتھ متحد ہوکر کام کریں۔

انہوں نے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ اس ہنگامی صورتحال میں سب کو وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں تعاون کرنا چاہئے۔

ڈاکٹر نشنک نے ملک کے ڈاکٹروں، پولیس اہلکاروں اور صفائی ستھرائی میں مصروف صفائی کارکنوں کے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس وقت گھروں میں ہی رہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ رکھیں ، کیونکہ اس جان لیوا بیماری سے لڑنے کا یہی واحد راستہ ہے۔ لوگوں کو ضرورت پڑنے پر ہی گھروں سے باہر جانا چاہئے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت تمام ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، تاکہ ملک کے عوام کو اس ہنگامی صورتحال میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.