ETV Bharat / bharat

سنہ 2019 کیسا رہا؟ - سنہ 2019 کیسا رہا؟

سنہ 2019 میں عالمی سطح پر کئی واقعات رونما ہوئے جس میں برطانیہ اور کناڈا کے انتخابات میں بھارتی نژاد امیدواروں کا دبدبہ دیکھنے میں آیا۔

سنہ 2019 کیسا رہا؟
سنہ 2019 کیسا رہا؟
author img

By

Published : Jan 1, 2020, 12:07 AM IST

وہیں اس برس دنیا بھر کی تقریبا 2 ارب آبادی نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ جس میں انڈونیشیا، کینیڈا، افغانستان اور برطانیہ میں عام انتخابات کافی اہم رہے۔

ایتھوپیا کے ابی احمد نوبیل انعام جیتنے والے چودہویں مسلم شخص بنے وہیں بھارتی-

امریکی ماہر معاشیات ابھیجیت بینرجی اور ان کی اہلیہ کو نوبیل انعام سے نوازا جانا، عراق لبنان، چیلی، فرانس، ایران ہانگ کانگ میں مسلسل احتجاج کے سلسلے کے علاوہ کیا کیا رہا سرخیوں میں نظر ڈالتے ہیں۔

سنہ 2019 کیسا رہا؟

رواں برس کے مارچ مہینے میں نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ مسجد پر ہوئے حملے میں کم از کم 49 افراد ہلاک ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے تاریخ میں یہ سب سے بڑا سانحہ تھا۔

اپریل ماہ میں ایسٹر کے موقعے پر سری لنکا میں ہوئے حملے میں 250 سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ان دونوں حملوں کے بعد ہی دنیا بھر میں ایک بار پھر سے شدت پسندی اور دہشت گردی پر نئی بحث شروع ہو گئی۔

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے علاوہ ہانگ کانگ میں حوالگی کی قانون کے خلاف احتجاج اور مظاہرے بھی ہمیشہ سرخیوں میں رہے۔ ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں کو کئی میڈیا تنظیم نے جمہوریت کی لڑائی بھی کہا۔ سال کے آخر میں ٹرمپ کے خلاف مواخذہ اور بریگزٹ بھی سرخیوں کی زینت بنا۔

کرائسٹ چرچ اور سنڈے ایسٹر حملے
دونوں ہی ملکوں پر حملے بہت ہی بھیانک اور بڑے تھے۔ کرائسٹ چرچ مسجد پر کیا گیا حملہ نیوزی لینڈ کے تاریخ میں سب سے بڑا حملہ تھا حملے کے بعد ہی حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ وہیں ایسٹر سنڈے کے موقع پر ہوا حملہ 2009 کے بعد سری لنکا میں سب سے بڑا حملہ تھا جس میں 259 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی جس میں تقریبا 300 گرفتاریاں بھی ہوئی۔

ہانگ کانگ میں مظاہرے

ہانگ کانگ میں حوالگی کے قانون کے خلاف جون مہینے سے مسلسل مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ قانون مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے والے شخص کو چین کے حوالے کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ تا ہم ستمبر میں اس قانون کو واپس لے لیا گیا ہے باوجود اس کے مظاہرے اب بھی جاری ہیں۔

کناڈا انتخابات
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے عام انتخابات میں دوسری دفعہ کامیابی حاصل کی۔بھارتی نژاد جگمیت سنگھ کی 'نیو ڈیموکریٹک پارٹی' نے 24 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر وہاں حکومت کی تشکیل میں 'کنگ میکر' کے کردار میں ادا کرنے والے بن گئے۔ ان انتخابات میں 50 بھارت نزاد نے حصہ لیا جس میں سے 19 کو کامیابی حاصل ہوئی۔

برطانیہ انتخابات
بریگزٹ گہمہ گہمی کے درمیان 12 دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں بورس جانسن کی کنزرویٹیو پارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ان انتخابات میں بھی تقریبا درجن بھر بھارتی نژاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

ماحولیاتی تبدیلی
ماحولیاتی تبدیلی کے لئے کام کرنے والی نوجوان کارکن 'گریٹا تھنبرگ' سے متاثر ہو کر دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں نے 20 سے 27 ستمبر تک سڑکوں پر احتجاج کیا۔ 150 ملکوں میں ہوئے ان مظاہروں میں تقریبا 60 لاکھ لوگوں نے حصہ لیا۔ یہ احتجاج ماحولیاتی تبدیلی کے لئے کیا گیا تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ مانا جاتا ہے۔

ارامکو حملہ
سعودی عرب نے 14 ستمبر کو اپنے تیل کے کارخانوں پر سب سے بڑا حملہ دیکھا۔اس حملے میں تیل کے کئی کارخانوں کو نشانہ بنا کر حملہ کیا گیا تھا۔یہ حملہ دارالحکومت ریاض سے 150 کلومیٹر دور واقعے کھراس تیل کارخانے پر ہوئے۔ اس حملے کے بعد امریکہ نے ایران پر الزام بھی عائد کئے۔

رابرٹ مگابے
سنہ 1980 سے 2017 تک زمبابوئے کی رہنمائی کرنے والے روبارٹ موگابے کا انتقال سنگاپور ایک ہسپتال میں ہوا۔ 1980 میں ہوئے انتخابات میں پہلی بار جیت درج کی تھی۔ موگابے نے ہی روڈیشین حکومت کو معاہدہ کرنے کے لئے مجبور کیا تھا۔

نوبیل پرایئز
ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد علی کو نوبیل اعزاز سے نوازا گیا۔انہوں نے ہمسایا ملک ایریٹیریا کے ساتھ برسوں سے چلے آ رہے سرحدی تنازعے کو سلجھانے کا کام کیا تھا ۔ اس کے ساتھ نوبیل انعام جیتنے والے وہ دنیا کے 14ویں مسلم بنے۔ وہیں دوسری جانب بھارت کے ابھیجیت بینرجی اور انکی اہلیہ کو معاشیات کا نوبیل انعام دیا گیا اس کے ساتھ ہی نوبیل انعام کے تاریخ میں یہ پہلا جوڑا بنا جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا۔

سری لنکا میں صدارتی انتخابات
رواں برس 16 نومبر کو سری لنکا میں صدارتی انتخابات ہوئے جس میں کل 36 امیدواروں نےحصہ لیا تا ہم سابق دفاعی سیکریٹری گوٹبایا راجپکشہ نے 52 اعشاریہ 25 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ گوٹبایا چین کے حمایتی اور حکمراں جماعت بی جے پی کے مخالف مانے جاتے ہیں۔

ٹرمپ کے خلاف مواخذہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 18 دسمبر کو ایوان نمائندگان میں مواخذہ ہوا۔ اس کے ساتھ مواخذے کا سامنا کرنے والے بل کلنٹن اور جانسن کے بعد وہ تیسرے صدر بنے۔ ٹرمپ پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔

انگلینڈ کا عالمی کپ
کرکٹ عالمی کپ کے تاریخ میں پہلی بار انگلینڈ کا عالمی چیمپیئن بننا اس برس سرخیوں میں بنا رہا ۔ اس عالمی کپ میں بھارت کے جانب سے روہت شرما نے سب سے زیادہ 648 رنز بنائے تھے۔ تا ہم بھارت کو سیمی فائنل میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس کے علاوہ سوڈان، الجیریا میں کشیدگی، عراق میں حکومت مخالف مظاہروں میں 400 سے زائد افراد کی ہلاکت، افغانستان میں صدارتی انتخابات کا عمل پورا کیا گیا تا ہم نتائج کا انا اب بھی باقی ہے اور پاکستان کے سابق جنرل پرویز مشرف کو موت کی سزا سنایا جانا بھی کافی سرخیوں میں رہا۔

Intro:Body:

NEWS

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.