حوثی باغیوں کے ترجمان، یحیٰ سریا نے ٹوئٹ کیا تھا کہ 'فضائیہ نے ایک اور فضائی حملہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ صمد-3 کلاس ڈرونز نے آبھا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک حساس حصے کو نشانہ بنایا ہے'۔
اس سے قبل ترجمان نے کہا تھا کہ دو قاسم ٹو ڈرون نے جنوبی سعودی عرب کے شاہ خالد ہوائی اڈے پر کامیابی کے ساتھ ہوائی حملے کیے۔
اتوار کے روز سعودی زیرقیادت اتحاد نے اطلاع دی ہے کہ اس نے صبح جنوبی سعودی عرب میں ایک ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔
پبلک سول ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ڈرون حملے میں ایک مقامی رہائشی زخمی اور پانچ عمارتوں اور تین شہری گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اتحاد نے یمن کے حوثی باغیوں پر ڈرون حملے کا الزام لگایا ہے۔