ETV Bharat / bharat

اردو یونیورسٹی طلبہ کو باوقار ایوارڈ

author img

By

Published : Feb 26, 2020, 12:00 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:07 PM IST

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی پالی ٹیکنیک، حیدرآباد کی ٹیم کو کل شام دہلی میں باوقار چھترا وشوکرما ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔

اردو یونیورسٹی پالی ٹیکنیک طلبہ کو وزیر فروغ انسانی وسائل کے ہاتھوں باوقار ایوارڈ

آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کے زیر اہتمام منعقدہ قومی سطح کے مقابلے میں مانو کی ٹیم کو پہلا انعام حاصل ہوا ۔ان کے پراجیکٹ کا عنوان ”اختراعی ٹکنالوجی کے ذریعہ گاﺅں اور کسانوں کی آمدنی میں کس طرح اضافہ کیا جائے“ تھا۔

مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نِشانک‘ نے یہ ایوارڈ عطا کیا۔ جبکہ پروفیسر انیل ڈی سہسرابدھے، صدر نشین اے آئی سی ٹی ای اس موقع پر موجود تھے۔

ایوارڈ توصیف نامہ کے ساتھ 51,000 روپئے کا چیک شامل تھا۔

سالِ آخر کے طلبہ سمیہ قیصر، سی ایس ای، محمد عاکف جاوید، آئی ٹی اور محمد سفیر عالم، ای سی ای نے فصل (پارالی/ پیرا) ویسٹ مینجمنٹ کے زمرے میں یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

بتادیں کہ 6675 طلبہ کی 117 ٹیموں میں سے صرف 23 ٹیموں کو انعامات حاصل ہوئے۔

محمد یوسف، اسسٹنٹ پروفیسر ، شعبہ آئی ٹی اس پراجیکٹ کے منٹر تھے۔

ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے پالی ٹیکنیک ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس ایوارڈ نے پھر سے ثابت کردیا کہ اردو زبان میں عصری تقاضوں بطور خاص سائنس و ٹکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے کی پوری صلاحیت ہے۔

پروفیسر ایوب خان، پرو وائس چانسلر اور پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار انچارج نے بھی ٹیم کو مبارکباد دی۔

ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل نے اس انعام کا اعلان اردو سائنس کانگریس کے دوران کیا۔

مزید پڑھیں: مانو: قومی اردو سائنس کانگریس کا آج دوسرا دن

انہوں نے بتایا کہ پالی ٹیکنیک ٹیم نے نامور کالجس کے بی ٹیک اور ایم ٹیک طلبہ کے پراجیکٹس سے مقابلہ کیا، جن سے آگے نکلتے ہوئے انہوں نے یہ کامیابی حاصل کی۔ اس اہم مقابلے کے کسی بھی زمرہ میں انعام اول حاصل کرنے والی مانو پالی ٹیکنیک تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی واحد ٹیم تھی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.