ETV Bharat / bharat

امت شاہ نے دھن تیرس کی مبارکباد دی - دھن تیرس 25 اکتوبر

بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت انل چندر شاہ نے جمعہ کے روز ملک کے عوام کو دھن تیرس کی مبارکباد دی۔

وزیر داخلہ نے دھن تیرس کی مبارکباد دی
author img

By

Published : Oct 25, 2019, 3:31 PM IST

انہوں نے مبارکباد دیتے ہوئے سبھی کی زندگی میں چین و سکون اور خوشحالی کی تمنا کی ہے۔
امت شاہ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ، ''دھن تیرس کا یہ مبارک تہوار سبھی کی زندگی میں چین سکون اورخوشحالی لیکر آئے۔ دھن تیرس کی بہت بہت مبارکباد۔''
دھن تیرس کا تہوار 25 اکتوبر کو منایا جا رہا ہے۔
غورطلب ہے کہ ہندو مذہب کی کتابوں کے مطابق دھن تیرس کا تہوار بھگوان دھن ونتری کی پیدائش سے جڑا ہے۔
کہا جا تا ہے کہ یہ وہی دن ہے جس دن بھگوان دھن ونتری کی پیدائش ہوئی تھی اس لئے دھن تیرس کو ھندو مذہب میں تہوارکا درجہ حاصل ہے۔اس تعلق سے یہ بات بھی کہی جاتی ہے کہ بھگوان دھن ونتری سمندر سے ظاہر ہوئے تھے اور ان کے ہاتھوں میں امرت مٹکا (کلش) تھا۔اسی روایت کے مد نظر ہندو مذہب کے ماننے والے اس دن کو بڑے ہی عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں، اور اس موقع پر برتن، قیمتی زیورات خریدتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.