ETV Bharat / bharat

امت شاہ دوبارہ ایمس میں داخل - روٹین چیک اپ

سانس لینے میں دشواری کے سبب وزیر داخلہ امیت شاہ کو دوبارہ ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایمس کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ اسے روٹین چیک اپ کے سلسلے میں داخل کرایا گیا ہے۔

سانس لینے میں تکلیف کے بعد امت شاہ دوبارہ ایمس میں داخل

author img

By

Published : Sep 13, 2020, 7:25 AM IST

Updated : Sep 13, 2020, 8:57 AM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ہفتے کی رات 11 بجے ایک بار پھر ایمس میں داخل کرایا گیا۔ ایمس کے ذرائع سے یہ خبر موصول ہورہی ہے کہ ہفتے کی رات دس بجے کھانا کھانے کے بعد وزیر داخلہ کو سانس لینے میں دشواری محسوس ہونے لگی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی امت شاہ کو پوسٹ کووڈ کیئر میں طویل عرصے تک ایمس میں رہنا پڑا تھا۔ جبکہ اس سے قبل وہ کورونا انفیکشن کا شکار ہونے کے بعد میندانتا اسپتال میں زیر علاج تھے۔ رات گئے اطلاع ملنے کے بعد ایمس کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ سانس لینے میں دشواری کے سبب روٹین جانچ کا مشورہ دیا گیا تھا ، جس کی وجہ سے انہیں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بحریہ کے سابق افسر پر حملے کی مذمت

اہم بات یہ ہے کہ وزیر داخلہ 2 اگست کو کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ اس کے بعد انہیں میندانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

وہیں 13 اگست کو ان کی کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا ، لیکن 18 اگست کو سانس لینے میں کچھ دشواری ہونے کے بعد انہیں پوسٹ کووڈ کیئرکے لئے ایمس میں داخل کرایا گیا۔

Last Updated : Sep 13, 2020, 8:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.