ETV Bharat / bharat

اجتماعیت کے بغیربھی رمضان کا اہتمام

author img

By

Published : May 6, 2020, 11:43 PM IST

ماہ صیام کے دوران کیرل کے مسلمان کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دعائیں کررہے ہیں اور ساتھ میں ایک بڑی تعداد اس وبا سے لڑنے کے لیے حکومت کو امداد دے رہی ہے۔

اجتماعیت کے بغیربھی رمضان کا اہتمام
اجتماعیت کے بغیربھی رمضان کا اہتمام

ماہ صیام میں رشتہ دار،دوست احباب اور پڑوسی اکٹھا ہوکر سحر،افطار کرنے کو پسند کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو دعوت دینے میں پہل کرتے ہیں مگر اس بار لاک ڈاون کی وجے ان پر پابندی لگی ہے۔

ماہ صیام کے دوران کیرل کے مسلمان کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دعائیں کررہے ہیں اور ساتھ میں ایک بڑی تعداد اس وبا سے لڑنے کے لیے حکومت کو امداد دے رہی ہے۔

رمضان کے مقدس مہینے کے دوران ، کیرل میں اجتماعی پروگرامز کی کثرت ہوتی ہے، مشترکہ افطار اور باجماعت نماز کی ادائگی کا اہتمام کیا جاتاہے، افطار کی دعوتوں میں غیر مسلم بھی کثیر تعداد میں شریک ہوا کرتے ہیں۔ یہ کیرل کی روایت رہی ہے مگر اس بار کورونا وبا کی وجے یہ تمام مجالس اور اجمتاعات بند ہیں۔

کیرل میں تمام عبادت گاہیں تمام مذاہب کی تقاریب پر روک لگادی گئی ہیں۔

ایسٹر،وشو اور تھریشور پور جیسے سماجی تہواروں پربھی روک لگی ہے۔

رمضان کا مقدس مہینہ بھی خاموشی کے ساتھ گھروں میں منایاجارہا ہے۔ مسلمان گھروں میں ہی رہ کر ملک اور قوم کی عافیت اور اس کورونا وائرس سے نجات کے لیے دعائیں مانگ رہے ہیں۔

وڑککمتھل مسجد کے امام تاج الدین ممنانی نے کہا ، "دنیا بھر کے تمام مومنین کو ان مشکل اوقات میں رمضان کے دوران روزہ اور نماز کی پابندی کو ایک حفاظتی کوچ سمجھنا چاہئے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.