ETV Bharat / bharat

'آزادی کے بعد کسانوں اور مزدوروں کی ترقی کے نام پر کھوکھلے نعرے دیئے گئے' - جن سنگھ کے بانی

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کسانوں کو محض وعدوں اور قوانین میں الجھا رکھا گیا۔ ایک ایسا جال جسے نہ تو کسان سمجھ پاتا تھا اور نہ ہی مزدور۔

modi
modi
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 8:06 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہا کہ آزادی کے بعد دہائیوں تک کسانوں اور مزدوروں کی ترقی کے نام پر ملک اور ریاستوں میں کئی حکومتیں بنیں لیکن ان کے مسائل حل نہیں کئے گئے۔

مسٹر مودی نے جن سنگھ کے بانیوں میں سے ایک پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی کے موقع پرویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بھارتیہ جنتا پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا 'کسانوں ، مزدوروں اور خواتین کی فلاح و بہبود کے نام پر کھوکھلے نعرے دیئے گئے۔ انہیں محض وعدوں اور قوانین میں الجھا رکھا گیا۔ ایک ایسا جال جسے نہ تو کسان سمجھ پاتا تھا اور نہ ہی مزدور'۔

یہ بھی پڑھیے
نریندر مودی 3 اکتوبر کو دنیا کی سب سے لمبی ٹنل کا افتتاح کریں گے

انہوں نے کہا کہ آزادی کی کئی دہائیوں تک کسانوں اور مزدوروں کے نام پر بہت سے نعرے لگائے گئے، بڑے بڑے منشور لکھے گئے، لیکن وقت کی کسوٹی نے یہ ثابت کردیا کہ یہ ساری چیزیں کتنی کھوکھلی تھیں۔ ملک ان چیزوں کو بخوبی جانتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.