ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن

author img

By

Published : Oct 9, 2020, 6:58 AM IST

بھارت اور عالمی تاریخ میں 9 اکتوبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں:

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن
  • سنہ 1776: امریکی پارلیمنٹ نے سرکاری طور پر ملک کا نام 'یونائیٹیڈ کولونیز' سے تبدیل کر کے 'یونائیٹیڈ اسٹیٹس آف امریکہ' کیا۔
  • سنہ 1876: پہلی بار ٹیلی فون پر ’آوٹ ڈور وائر‘ کے ذریعہ دو طرفہ بات چیت ہوئی۔ یہ بات چیت بوسٹن میں مقیم بیل اور کیمبرج میں مقیم واٹسن کے مابین ہوئی۔
  • سنہ 1877: مشہور مجاہد آزادی، سماجی مصلح اور سیاسی کارکن پنڈت گوپ بندھو داس کا پوری (اڑیسہ) میں جنم ہوا ۔
  • سنہ 1920: علی گڑھ کا اینگلو اورینٹل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تبدیل ہوا۔
  • سنہ 1931: بھارتی فضائیہ کا قیام عمل میں آیا۔
  • سنہ 1945: معروف سرود نواز امجد علی خان کی پیدائش ہوئی۔
  • سنہ 1954: افریقی ملک الجیریا میں زلزلہ سے 1400 افراد کی موت ہوئی۔
  • سنہ 1957: برطانیہ نے مارا لنگا، آسٹریلیا میں اپنا نیوکلیائی تجربہ کیا۔
  • سنہ 1962: افریقی ملک یوگانڈا جمہوریہ بنا۔
  • سنہ 1963: فرانس کی فضائیہ کو پہلا نیوکلیائی ہتھیار ملا۔
  • سنہ 1963: کیوبا اور ہیتی 147 فلورا 148 طوفان کے قہر سے 6000 افراد مارے گئے۔
  • سنہ 1967: ارجنٹینا کے معروف مارکسی انقلابی چے گوئیرا کا قتل ہوا۔
  • سنہ 1970: بھابھا نیوکلیائی ریسرچ سینٹر نے یورینیم 235 کی پیداوار شروع کی۔
  • سنہ 1971: سوویت یونین نے قزاخستان کے شمال مشرقی حصے سیمیسپال رنسک میں اپنا کامیاب نیوکلیائی تجربہ کیا۔
  • سنہ 1976: بمبئی اور لندن کے درمیان بین الاقوامی ٹیلیفون سروس کا آغاز ہوا۔
  • سنہ 1997: اٹلی کے اداکار اور مصنف ڈاریو فو کو ادب کا نوبل انعام دیا گیا۔
  • سنہ 1998: پاکستان کی نیشنل اسمبلی نے اسلامی شریعت قانون ملک کے اعلیٰ قانون کے طور پر منظور کیا۔
  • سنہ 2002: سال 2002 کو فزکس کا نوبل انعام امریکہ کے ریمنڈ ڈیوس اور جاپان کے کوشیبا کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کیا گیا۔
  • سنہ 2005: یوروپی سیٹلائٹ 'کرائسٹ' کی لانچنگ ناکام رہی۔
  • سنہ 2006: گوگل نے یو ٹیوب کے حصول کا اعلان کیا۔
  • سنہ 2006: بھارتی سیاستداں کانشی رام کا انتقال ہوا۔
  • سنہ 2007: چین نے بھارت پر معاہدہ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔
  • سنہ 2012: عراق میں بم حملے میں 100 سے زائد افراد کی موت، 350 دیگر زخمی ہوئے۔
  • سنہ 2012: پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی تشہیر میں اہم کردار ادا کرنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ کو اسکول جاتے وقت طالبان نے گولی ماری۔
  • سنہ 2014: بچوں اور نوجوانوں کو دبانے کے خلاف اور تمام کو تعلیم کے حق کے لیے جدوجہد کرنے والے بھارتی سماجی خدمت گار کیلاش ستیارتھی کے ساتھ ملالہ کو مشترکہ طور پر نوبل امن انعام دیا گیا۔ ملالہ محض 17 برس کی عمر میں نوبل انعام لینے والی دنیا کی سب سے کم عمر لڑکی بنی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.