سنہ 1500: پرتگا لی جہازراں پیڈروالوئير كیبرال نے برازیل دریافت کیا۔
سنہ 1521: فرانسیسی شہنشاہ فرانسوا اول نے اسپین پر حملہ کا اعلان کیا۔
سنہ 1792: امریکی صدر جارج واشنگٹن نے یوروپ کی جنگ میں امریکہ کےغیرجانبداری کا اعلان کیا۔
سنہ 1870: روس کے مارکسی مفکر ولادیمیر لینن کی پیدائش۔
سنہ 1915: پہلی عالمی جنگ میں جرمنی کی فوج نے پہلی بار زہریلی گیس کلورین کا استعمال کیا۔
سنہ 1921: مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس نے ملک کی خدمت کے لیے انڈین سول سروس کی ملازمت سے استعفی دیا۔
سنہ 1926: فارس، ترکی اورافغانستان کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط۔
سنہ 1931: مصراورعراق نے امن معاہدے پر دستخط کئے۔
سنہ 1944: دوسری جنگ عظیم کے دوران اتحادیوں نے نیو گنی میں جاپان کیخلاف ایک بڑے حملے کی شروعات کی۔
سنہ 1954: سوویت روس یونیسکو میں شامل ہوا۔
سنہ 1958: ایڈمرل آرڈی کٹاری بھارتی بحریہ میں پہلے سربراہ بنے۔
سنہ 1966: سوویت روس نے زیر زمین جوہری تجربہ کیا۔
سنہ 1970: دنیا بھر میں ماحولیات کے تئیں بیداری بڑھانے کے مقصد کے لیے لاکھوں امریکی عوام نے پہلی بار ’ارتھ ڈے‘منایا۔
سنہ 1977: آپٹیکل فائبرکو پہلی بارٹیلی فون لائن میں استعمال میں لایا گیا۔
سنہ 1983: خلائی جہاز سویوز ٹی -8 زمین پر لوٹا۔
سنہ 1992: میکسیکو میں سیور گیس دھماکے میں تقریبا 200 افراد ہلاک۔
سنہ 2004: شمالی کوریا کے رنگچون میں پٹرولیم لیجانے والی ٹرینوں کی ٹکر میں 150 سے زائد افراد ہلاک۔
سنہ 2005: بانڈونگ (انڈونیشیا) میں 50 سال کے بعد دوسری ایشیائی-افریقی کانفرنس کا آغاز۔
سنہ 2008: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کو ’لڈوگ نوبل انعام‘ سے نوازا گیا۔
سنہ 2012: لندن میراتھن میں شرکت کرنے والی 30 سالہ خاتون کی اچانک گرنے سے موت۔