شہر حیدرآباد تاریخی ، ثقافتی و ادبی شہر ہے۔ اور تاریخی عمارتوں کا مرکز ہے جس میں کئی حوبصورت اور تاریخی عمارتیں موجود ہیں جیسے چار مینار ، مکہ مسجد ، پائیگاہ پیالس فلک نما پیلس کے علاوہ عثمانیہ دواخانہ اور ہائیکورٹ کی عمارت اور کنگ کوٹھی کی عمارت یہاں کی بہترین اور تاریخی عمارتوں میں شمار کی جاتی ہیں۔ بانی شہر قلی قطب شاہ نے 1591ء میں چار مینار اور گلزار ہاوس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔
اس شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے چارمینار کے دامن میں گلزار ہاوس تعمیر کی گئی- جو اب خستہ حالت میں ہے چار مینار اور چار کمان کی تعمیر نو کا کام جاری ہے اس کام کو تیزی سے کیا جا رہا ہے لیکن چارمینار کے ساتھ تعمیر کردہ دہ گلزار ہاؤس کی حالت اب بھی خستہ ہی ہے-
گلزار ہاؤز جو چار مینار اور چار کمان کی خوبصورتی کا ایک حصہ ہے- اس کے فوارے اب باقی نہیں رہے۔گلزار ہاوس کے دو بڑے کٹورے موجود ہیں جس میں میں پانی جمع کیا جاتا تھا آج اس میں گندگی بھری ہوئی ہے۔
سینئر صحافی مزمل خان حکومت سے مطالبہ کیا گلزار ہاؤس ایک تاریخی ورثہ ہے اس کی حفاظت حکومت ذمہ داری ہے. جس طرح چار مینار کی تعمیر نو کیا جا رہا ہے ہے اسی طرح گلزار ہاؤس کی بھی تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے۔