ETV Bharat / bharat

'ہماچل جلد ہی کورونا سے پاک ریاست ہوگی' - کورونا پازیٹو کی تعداد گھٹ کر 16رہ گئی

ہماچل پردیش کے وزیراعلی جے رام ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہماچل پردیش جلد ہی کووڈ 19سے پاک ہو جائے گا کیونکہ ریاست میں کورونا پازیٹو کی تعداد گھٹ کر 16رہ گئی ہے۔

Himachal will soon be a corona-free state
علامتی تصویر
author img

By

Published : Apr 15, 2020, 9:42 PM IST

یوم ہماچل کے موقع پر ریاست کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ حکومت کے وقت پر کیےگئے مناسب فیصلوں اور موثر اقدامات کے نتیجے میں ریاست میں کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے میں ہم کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں۔

کووڈ-19پازیٹو لوگوں کی تعداد 33سے گھٹ کر 16رہ گئی ہے۔اس کےلئے ریاست کے سبھی لوگ مبارکباد کے حق دار ہیں،جنہوں نے حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہئوے گھروں میں رہکر اس لڑائی کو لڑنے میں بھرپور تعاون کیا ہے۔

وزیراعلی نے کہاکہ آج پوری دنیا کورونا وائرس کی وبا کا سامنا کررہی ہے۔وزیراعظم نریندرمودی نے اس انفیکشن کو روکنے کے لئے وقت پر مناسب اور مضبوط فیصلہ کیا۔وزیراعظم نے اب تین مئی تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے،جو قابل ستائش ہے۔اس وبا پر کنٹرول کرنےکےلئے حکومت نے موثر اقدامات کئے ہیں۔میں خود ہرروز حالات کا جائزہ لے رہا ہوں۔حکومت نے لوگوں کی سہولت کےلئے اسٹیٹ کنٹرول روم،ضلع کنٹروم روم اور ہیلپ لائن نمبر قائم کئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست میں ضروری چیزوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور ان کی سپلائی گھرگھر تک پہنچانے کےلئے ہوم ڈلیوری کا انتظام کیاگیاہے۔اشیا کی جمع خوری اور منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ریاست حکومت نے ریاست میں چھ اسپتال کوویڈ 19 اسپتال کے طورپر نوٹیفائی کئے ہیں۔ضروری ادویات کو گھر گھر پہنچانے کا نظام بنایا گیا ہے۔ریاست میں ایکٹو کیس فائنڈنگس مہم کے تحت طبی کارکنان گھر گھر جاکر لوگوں کی صحت کی معلومات جمع کررہے ہیں۔

مسٹر ٹھاکر نے ریاست کے عوام سے اس بحران کی گھڑی میں صبر و تحمل سے کام لینے اور حکومت کی ہدایات پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی دوری پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.