ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل وریندر سنگھ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ' منڈی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنما کے رابطے میں آنے کے بعد، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا ایک کورونا سیمپل لیا گیا جو مثبت آیا ہے۔
اس کے بعد شملہ بار ایسوسی ایشن کے مطالبے پر ہائی کورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران ہائی کورٹ میں موجودگی کی بنیاد پر تمام معاملوں کی سماعت بند رہے گی اور پروٹوکول کے تحت پورے کیمپس کو صاف ستھرا کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:
بھیما کوریگاؤں کیس کی ملزمہ ذیابیطس میں مبتلا
انہوں نے کہا کہ' کورونا سے متاثرہ شخص عدالت کے احاطے میں داخل نہیں ہوا ہے لیکن احتیاطی اقدام کے طور پر عدالتی انتظامیہ نے اسے دو دن کے لئے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے اہل خانہ کے دو دیگر افراد بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ اب عدالت پیر کو کھلے گی۔