ایسے میں موٹیرہ اسٹیڈیم میں سخت سیکیورٹی انتظامات کردے گئے ہیں ساتھ ہی ریپڈ ایکشن فورس موٹیرا اسٹیڈیم کے آس پاس گشت کرنے لگی ہے۔
اس کے علاوہ وہ این ایس جی کمانڈو کے تین دستے اسٹیڈیم کے تحفظ کے لیے اسٹیڈیم میں پہنچے ہیں تاہم بڑی تعداد میں پولیس اہلکار کار اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات کردیئے گئےہیں۔
گھوڑسوار پولیس بھی علاقے میں گشت کر رہی ہے نیز پورے علاقے کو پولیس چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ ہیلی کاپٹر اور اسپائنر سے بھی علاقے اور اسٹیڈیم پر نظر رکھی جا رہی ہے ۔
وزیر داخلہ امت شاہ موٹیرا اسٹیڈیم کا جائزہ لینے پہنچ سکتے ہیں۔.
دراصل ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد میں کسی طرح کی کوئی کمی نہ رہ جائے ان کا شاندار استقبال احمدآباد میں کیا جائے اس کے لئے ایک روز پہلے سے امت شاہ احمدآباد آچکے ہیں۔ ساتھ ہی بتایا جا رہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی بھی آج ہی احمد آباد آجائیں گے اور اسٹیڈیم کا جائزہ لیں گے۔