مرکزی وزارء گروپ کی ہونے والی میٹنگ میں کورونا وائرس ہاٹ اسپاٹ سے متعلق امور، پی پی ای، ماسک وینٹلیٹر سمیت ضروری اشیا کی دستیابی جیسے امور زیرغور ہوں گی اور ان کی وافر مقدار کی دستیابی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس سے قبل مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کی سربراہی میں وزرا کے گروپ (جی او ایم) کا اجلاس 31 مارچ کو لاک ڈاون کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوا تھا، جس میں لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تھا، گزشتہ میٹنگ تارکین وطن مزدوروں سے متعلق امور، پی پی ای، ماسک، وینٹیلیٹر وغیرہ جیسے ضروری اشیاء کی وافر مقدار کو یقینی بنانے پر بھی غور وفکر کیا گیا تھا۔
آج منعقد ہونے والے اس اجلاس میں شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری، مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، مملکتی وزیر برائے داخلہ نیتانند رائے سمیت متعدد مرکزی ومملکتی وزراء شریک رہیں گے۔
جمعرات کو وزارت صحت و خاندانی بہبود نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 540 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں اور ملک بھر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد پانچ ہزار 734 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق پانچ ہزار 734 کیسز میں سے پانچ ہزار 95 فعال (ایکٹیو) کیسز ہیں جبکہ 472 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 17 نئی اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 166 ہوگئی ہے۔
کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست مہراشٹر ہوئی ہیں یہاں تقریبا 72 افرادکی کورونا سے موت ہو گئی ہے، جبکہ دوسرے نمبر پرریاست گجرات ہے، یہاں 16 اموات ہوئی ہیں، اسی طرح مدھیہ پردیش میں بھی 13 اموات ہوئی ہیں، جبکہ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا سے اب تک نو ہلاکتیں ہوئی ہیں۔