ETV Bharat / bharat

آئندہ 24 گھنٹوں میں بنگال میں موسلا دھار بارش کی پیشن گوئی - محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مغربی بنگال میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔ شمالی و جنوبی بنگال کے متعدد اضلاع میں کافی تیز بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ کہیں کہیں پر بجلی کی گرج کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ بنگال میں اس بار معمول سے 9 دن پہلے ہی بارش شروع ہو گئی ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں بنگال میں موسلا دھار بارش کا امکانات

author img

By

Published : Jun 19, 2020, 10:22 PM IST

Updated : Jun 19, 2020, 10:32 PM IST

جنوبی بنگال کے علاوہ مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موشلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔بیربھوم ،بانکوڑہ اور پرولیا کے علاوہ مغربی علاقوں میں بھی بارش ہونے کے امکانات ہیں۔علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بنگال کے علی پور دوار،کوچ بہار اور جلپائی گوڑی میں شدید بارش ہونے کے امکان ہیں۔

دارجلنگ اور کالمپونگ میں بھی شدید بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ مالدہ،جنوبی و شمالی دیناج پور، میں متعدل و شدید بارش ہونے کے امکان ہیں۔ پاکستان سے لیکر منی پور تک ایک گردابی طوفان بنا ہوا ہے جو راجستھان، اتر پردیش، بہار ،شمالی بنگال اور آسام کے اوپر منڈلا رہا ہے۔جس کی وجہ سے آئندہ 24 گھنٹوں میں بنگال کے متعدد علاقوں میں شدید بارش ہونے سکتی ہے۔

اس کے علاوہ بنگال میں برسات کے موسم کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔معمول سے 9 دن قبل ہی بنگال میں بارش شروع ہو گئی ہے۔امفان طوفان سے پہلے سے ہی پریشان بنگال کے کسانوں کو اب موسمی بارش کا سامنا ہے۔جھاڑکھنڈ کے اپر بھی ایک گردابی طوفان موجود ہے جس کی وجہ سے بنگال میں لگاتار بارش ہو رہی ہے۔

اس دوران یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ شمالی بنگال میں بارش کا قہر سب سے زیادہ ہوگا۔کولکاتا شہر پر بھی آج صبح سے ہی بادل چھائے ہوئے ہیں۔دن میں ہلکی بارش بھی ہوئی اور رات میں بجلی کی گرج کے ساتھ شدید بارش بھی یو سکتے ہے۔آج کولکاتا شہر میں درجہ حرارت 32 ڈگری رہی جو معمول سے ایک ڈگری کم ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری رہی جو معمول سے ایک ڈگری زیادہ ہے۔

Last Updated : Jun 19, 2020, 10:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.