ETV Bharat / bharat

حیدرآباد ایک مرتبہ پھر جل تھل - مسلسل تیز بارش

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ایک مرتبہ پھر شدید بارش ہوئی جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوگئی۔ گزشتہ 3 روز میں موسلا دھار بارش کے سبب متعدد علاقوں میں پانی بھر گیا۔

rain
rain
author img

By

Published : Oct 18, 2020, 8:37 AM IST

Updated : Oct 18, 2020, 12:29 PM IST

مسلسل تیز بارش نے ایک بار پھر سے حیدرآباد کو جل تھل کر دیا جبکہ اس کی وجہ سے معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوگیا اور ٹریفک نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

حیدر آباد میں شدید بارش، ویڈیو

اس کے علاوہ منگل ہاٹ علاقے میں ایک مکان کی دیوار منہدم ہونے کی وجہ سے 6 سالہ ادیبہ نامی بچی کی موت ہوگئی۔

شدید بارش کی وجہ سے ایل بی نگر، منصور آباد، ناگول، ونستھلی پورم، بی این ریڈی نگر، حیات نگر، پیددا امبرپیٹ علاقوں میں گھنٹوں پانی بھر ا رہا۔

اس کے علاوہ کوٹی، بیگم بازار، نام پلی، بشیر باغ، نارائن گُٹا اور دیگر مقامات پر سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت مسدود رہی۔

شدید بارش کی وجہ سے گول ناکا کے نئے پل پر بھی ٹریفک جام ہوگیا تھا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ اس کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے مسرم باغ پُل پر سواریوں کی آمد و رفت بھی روک دی تھی جبکہ اُپل میں بھی ورنگل نیشنل ہائی وے پانی بھر جانے سے آمد و رفت متاثر ہوئی۔

اس کے علاوہ مَلّاپور ڈویژن میں موسلادھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے برہماپوری کالونی، گرین ہلز کالونی اور ماریگوڈا کالونی کی سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کر رہی تھیں۔

موسلادھار بارش کی وجہ سے جی ایچ ایم سی نے نشیبی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے تاہم ابھی صورتحال ٹھیک ہے۔

Last Updated : Oct 18, 2020, 12:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.