ETV Bharat / bharat

وزیراعظم کے خلاف معاملے میں بدھ کو سماعت

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ کو کلین چٹ دیے جانے کے معاملہ پر بدھ کے روز سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔

congress
author img

By

Published : May 6, 2019, 3:23 PM IST

Updated : May 6, 2019, 5:14 PM IST

عدالت نے درخواست گزار کانگریس کی رکن پارلیمان سشمیتا دیو کو پیر کو اجازت دی کہ وہ مودی اور شاہ کو کلین چٹ دیے جانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو ریکارڈ میں لائیں۔ اب اس معاملہ کی سماعت بدھ کو ہوگی۔

سشمیتا دیو، رکن پارلیمان، کانگریس

کانگریس کی رکن پارلیمان کی جانب سے پیش وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے پیر کو دلیل دی کہ الیکشن کمیشن نے ان شکایات کا تصفیہ کیا ہے لیکن معاملہ یہیں ختم نہیں ہو جاتا۔ اس معاملے میں عدالت کو تفصیل سے دیکھنے اور ہدایات جاری کرنے کی ضرورت ہے کہ کتنے وقت میں شکایات کا تصفیہ کیا جائے۔

انہوں نے کمیشن کے فیصلے میں سبب بتائے جانے کی بھی ضرورت کا اظہار کیا۔ یہ معاملہ صرف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا ہی نہیں ہے بلکہ عوامی نمائندہ ایکٹ کی خلاف ورزی کا بھی ہے۔

سنگھوی نے دلیل دی کہ وزیر اعظم کے خلاف چھ معاملوں میں پانچ میں اختلاف تھے۔کانگریس کو تفصیل سے اسباب بھی نہیں بتائے گئے۔ ایسے ہی بیانات پر دوسری پارٹیوں کے رہنماؤں کو سزا دی گئی۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
Last Updated : May 6, 2019, 5:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.