ETV Bharat / bharat

دہلی فسادات: طاہر حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت آج

ایڈوکیٹ کے کے منن اور اُدت بالی نے طاہر حسین کی جانب سے دلائل مکمل کر لیے ہیں۔ ایڈوکیٹ منوج چودھری دہلی پولیس کی جانب سے اپنے دلائل پیش کریں گے۔ ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو اس کیس کی سماعت کریں گے۔

دہلی فسادات: طاہر حسین کی ضمانت عرضی پر سماعت

author img

By

Published : Oct 9, 2020, 9:31 AM IST

دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ آج طاہر حسین کے تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کرے گا، طاہر حسین اس وقت دہلی فسادات کے الزام میں جیل میں بند ہیں۔

دہلی فسادات: طاہر حسین کی ضمانت عرضی پر سماعت

ایڈوکیٹ کے کے منن اور اُدت بالی نے طاہر حسین کی جانب سے دلائل مکمل کر لیے ہیں۔ ایڈوکیٹ منوج چودھری دہلی پولیس کی جانب سے اپنے دلائل پیش کریں گے۔ ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو اس کیس کی سماعت کریں گے۔

اس سے قبل کی سماعت کے دوران دہلی پولیس نے کہا تھا کہ وکیل منوج چودھری چاند باغ پلیا کے قریب ہونے والے تشدد کے تمام معاملوں کی وکالت کریں گے۔ دہلی پولیس کی پراسیکیوشن برانچ نے چاند باغ پلیا کے قریب ہونے والے تشدد کے تمام مقدمات کی سماعت کے لیے وکیل منوج چودھری کو مقرر کیا ہے۔

طاہر حسین پر دہلی فسادات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا الزام ہے اور طاہر حسین کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، جس پر آج کڑ کڑ ڈوما عدات سماعت کرے گی، تھانہ دیال پور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

طاہر حسین کے خلاف تعزیرات ہند کی متعدد دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی فسادات میں پولیس نے ہجوم کی مدد کی: ایمنسٹی

21 اگست کو کڑ کڑ ڈوما کورٹ نے طاہر حسین کے خلاف ایف آئی آر میں داخل چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا، چارج شیٹ میں طاہر حسین سمیت 15 افراد پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ چارج شیٹ میں طاہر حسین کو ماسٹر مائنڈ بتایا گیا ہے۔ تقریباً ایک ہزار صفحات کی چارج شیٹ میں 15 افراد پر الزام لگایا گیا ہے، جن میں سابق کونسلر طاہر حسین کے بھائی شاہ عالم بھی شامل ہیں۔

ای ڈی نے طاہر حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج کیا ہے۔ طاہر حسین پر دھوکہ دہی، جعلسازی اور مجرمانہ سازش کا الزام ہے۔ ای ڈی نے متعدد جگہوں پر چھاپے مارے جہاں متعدد دستاویزات اور ڈیجیٹل آلات ملے ملنے کا دعوی کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.