ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں کورونا وائرس 979 کیسز کی تصدیق، 25 افراد کی موت - ملک میں تک کورونا وائرس

ملک میں تک کورونا وائرس کے 979 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس میں 25 اموات بھی شامل ہیں، وزارت صحت کے جوائنٹ سیکریٹری لو اگروال نے پریس کانفرنس کے ذریعے اس کی اطلاع دی۔

پریس کانفرنس
پریس کانفرنس
author img

By

Published : Mar 29, 2020, 7:33 PM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے کل 106 معاملے سامنے آئے ہیں اور چھ اموات ہوئی ہیں، لو اگروال نے کہا کہ بھارتی ریلوے کے ذریعے ضروری اشیائے خورنی ملک بھر میں سپلائی کی گئی ہیں۔

پریس کانفرنس

وزارت کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے کل 979 کیسز درج کیے گئے ہیں جن میں سے 48 کیسز غیر ملکی مریضوں کے ہیں۔

کرونا وائرس کے باعث دہلی سمیت پورے ملک میں لا ک ڈاؤن جاری ہے، جس کے پیش نظر مزدور طبقہ دہلی، گڑگاؤں ،نوئیڈا سے اپنے آبائی وطن کی جانب نقل مکانی کرنے کو مجبور ہیں، جس کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

گزشتہ روز کئی لوگ دن کے اجالے میں بھوک اور پیاس کی پرواہ کیے بغیر اپنی منزل کی جانب نکل پڑے۔انہیں اپنے کھانے اور تمام ضروریات کا بھی خیال نہیں تھا۔ حکومتی اعلان بعد بھی ان پرکوئی اثر نہیں ہوا،اور وہ اپنے گھر کے لئے روانہ ہو گئے ۔

لیکن رات ہوتے ہی بھوک کی شددت نے انہیں تڑپنے پر مجبور کر دیا ،جس کے بعد سڑک سے گزر رہے ایک صحافی کی ان پر نظر پڑی، اس کے بعد انہوں نے سماجی کارکن کی مدد سے فوری طور پر کھانے کا انتظام کرایا ،تب جاکر دیر رات تک ان بھوکے لوگوں کو کھانہ میسر ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.