ETV Bharat / bharat

اکیس ستمبر سے اسکولی نظام دوبارہ بحال ہوسکتے ہیں

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ایک جانب جہاں تمام سیاسی سماجی معاشی سرگرمیاں ٹھپ رہیں وہیں ملک بھر کے تمام اسکولز و کالجز و دیگر تعلیمی اداروں کو بھی بند رکھا گیا ہے، لیکن اب نویں جماعت تا بارہویں جماعت کے طلبہ کیلئے اسکول کھلیں گے'۔

Health ministry guidelines for reopening schools
اکیس ستمبر سے اسکولی نظام دوبارہ بحال ہونے کے امکان
author img

By

Published : Sep 9, 2020, 5:25 AM IST

Updated : Sep 9, 2020, 6:29 AM IST

اب 5 ماہ کے ایک طویل وقفے کے بعد مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے 21 ستمبر سے جزوی طور پر اسکول کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔ اس تعلق سے مرکزی وزیر صحت کی جانب سے خاص گائیڈ لائن بھی جاری کی گئی ہیں، جس میں یہ بتا یا گیا ہے کہ' نویں جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک کے طلبہ کیلئے اسکول کھلیں گے'۔

Health ministry guidelines for reopening schools
اکیس ستمبر سے اسکولی نظام دوبارہ بحال ہونے کے امکان

آپ کو بتا دیں کہ' کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر ملک میں اب ان لاکنگ پروسیس جاری ہے۔ اسی سلسلہ میں مرکزی حکومت نے 21 ستمبر سے جزوی طور پر اسکول کھولنے کی اجازت دیدی ہے، گائیڈ لائن کے مطابق کنٹینمنٹ زون کے باہر کے ہی اسکول کھولے جائیں گے، اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری گائید پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

  • اسکول میں آنے والے تمام افراد کی صحت کی مستقل نگرانی کرنی ہوگی۔
  • ہر جگہ تھوکنا ممنوع ہوگا۔
  • ہدایات میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ اسکول میں ریاستی ہیلپ لائن نمبر کے ساتھ ساتھ، مقامی صحت کے عہدیداروں کے فون نمبر بھی آویزاں کیے جائیں گے۔
  • لیبارٹری سے کلاس روم تک طلبا کے بیٹھنے کے ایسے انتظامات کیے جائیں گے۔ ان کے درمیان کم از کم 6 فٹ فاصلہ برقرار رہے۔
  • طلباء کا جمع ہونا، یعنی اسمبلی اور کھیل سے متعلق سرگرمیوں پر پابندی ہوگی کیونکہ اس سے انفیکشن پھیلنے کا خطرہ ہوگا۔
  • کنٹینمنٹ زون میں رہنے والے اساتذہ یا عملے کو اسکول جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
  • مزید جن اسکولوں کو قرنطینہ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے انہیں کھولنے سے پہلے بہتر طریقے سے سینیٹائز کرنا ہوگا۔تمام اسکولوں کو ہائپوکلورائٹ سےسینیٹائز کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔
  • مرکزی وزارت صحت کی جانب سے گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ آن لائن اور ڈیسٹنس لرننگ کی بھی اجازت رہے گی۔
  • اسکولوں میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ اساتذہ، عملہ اور طلباء کو آنے کی اجازت ہوگی،
  • جن میں کم سے کم چھ فٹ کی دوری کو یقینی بنانے کے ساتھ ہی چہرے کو ڈھانپنا، بار بار ہاتھ دھونا لازمی ہوگا۔
  • اسکولوں میں کھیل و دیگر پروگرام منعقد کرنا منع ہوگا۔کیونکہ اس دوران بڑی تعداد میں بھیڑ اکٹھا ہوسکتی ہے۔
  • نویں سے بارہویں جماعت تک کے طلبا کو اسکول جانے کی اجازت دی جائے گی اگر وہ اسکول جانا چاہیں تو اپنے اساتذہ سے رہنمائی حاصل کریں۔ تاہم، انہیں اپنے والدین یا سرپرستوں سے تحریری رضامندی حاصل کرنا ہوگی۔ طلبا کے پاس آن لائن تعلیم حاصل کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔

Last Updated : Sep 9, 2020, 6:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.