ETV Bharat / bharat

سیکڑوں میل پیدل چل کر پیڑ پر بنی جھوپڑی میں قرنطینہ - SPECIAL QURANTINE

ریاست راجستھان کے ضلع بھلواڑہ میں انتظامیہ کورونا وائرس کے چین کو توڑنے کے لیے کافی سنجیدہ ہے۔آپ کو بتا دیں کہ بھلواڑہ ضلع کے جہاز پور علاقے میں دوسرے ضلع سے آئے لوگوں کو قرنطینہ کیا جا رہا ہے۔تاکہ آنے والے کے رابطے میں کوئی دوسرا نہ آ سکے۔

سیکڑوں میل پیدل چل کر پیڑ پر بنی جھوپڑی میں قرنطینہ

author img

By

Published : May 5, 2020, 4:56 PM IST

ضلع بھلواڑہ کے جہاز پور اسمبلی حلقے میں شکر گڑھ پولیس اسٹیشن علاقے کے شور پورہ گاؤں کے کشن مینا نے 14 دن تک کنبے سے الگ رہنے کے لئے کچھ انوکھا طریقہ اپنا یا ہے۔

کشن مینا نے فارم کی حفاظت کے لئے بنائی گئی جھونپڑی میں رہ کر 14 دن گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکڑوں میل پیدل چل کر پیڑ پر بنی جھوپڑی میں قرنطینہ

علاقے کے کورونا جنگجوؤں نے بتایا کہ کشن کا کھانا پینا سارا کچھ اسی جھونپڑی میں ہوتا ہے۔ کشن 16 اپریل کو گاؤں آیا تھا اور تب سے اب تک الگ تھلگ ہے۔ کشن مینا ضلع اجمیر کے کشن گڑھ قصبے سے پیدل آئے تھے۔ یہ ایک ٹریکٹر ڈرائیور ہیں معاشی حالت بہتر نہ ہونے کے سبب ان کا ایک ہی کچہ مکان ہے، جس کی وجہ سے وہ فارم پر بنی جھونپڑی میں ہیں۔

کورونا وبا کی وجہ سے دوسرے دیہات اور شہروں سے آنے والوں کو گاؤں کی کورونا فائٹرز ٹیم کی جانب سے الگ تھلگ رکھا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.