ETV Bharat / bharat

کیوں رو پڑے سابق وزیراعظم؟ - bengaluru

وزیراعظم نریندر مودی کئی مواقع پر روئے، وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا دفاع کرتے ہوئے جذباتی ہوئے اور رو پڑے لیکن اسی طرح جب سابق وزیراعظم جذباتی ہوئے تو بی جے پی رہنماوں نے ان کا مذاق بنایا۔

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا
author img

By

Published : Mar 14, 2019, 1:25 PM IST

کنبہ پروری کی سیاست کا الزام لگائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم اور جنتا دل سیکولر کے سربراہ ایچ ڈٰی دیوگوڑا ایک تقریب کے دوران رو پڑے۔

دراصل انہوں نے ریاست کرناٹک کی پارلیمانی سیٹ ہاسن سے ریوننا کو (اپنے پوتے کو) دینے کا فیصلہ کیا ہے، انہیں آبدیدہ دیکھ کر ان کے بڑے بیٹے ایچ ڈی ریوننا اور پوتا پرجول بھی ان کے ساتھ رو پڑا۔

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات میں ایچ ڈی دیوگوڑا نے ہاسن سیٹ اپنے پوتے کو دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ان پر کبنہ پروری کی سیاست کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

دیوگوڑا اس الزام پر اپنا دفاع اور رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے اور تقریب کے دوران ہی رو پڑے۔

اس کے بعد دیو گوڑا نے کہا کہ انہوں نے سبھی کو ترجیح دی ہے، انہوں نے ساکلیش پور میں لنگایت رہنما کو ایم ایل سی بنایا، لیکن ان پر صرف اپنے بیٹوں اور پوتوں کو سیٹ دینے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی کرناٹک ونگ نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے ایچ ڈی دیوگوڑا کے رونے والے ویڈیو کا اشتراک کرتے ہوئے اسے ایک ڈرامہ قرار دیا ہے، بی جے پی نے کہا ہے کہ 2019 کے انتخابات کے لیے پہلا ڈرامہ شروع۔

کرناٹک میں اپوزیشن جماعت بی جے پی نے : ' کہا کہ اگر رونا ایک ہنر ہے تو ایچ ڈی دیوگوڑا اور ان کا خاندان لوگوں کو مسلسل بیوقوف بنانے کے لیے رونے کا ہنر استعمال کرنے میں ماہر ہیں۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ انتخابات سے قبل ایچ ڈٰی دیو گوڑا اور ان کا خاندان روتا ہے اور انتخابات کے بعد اس خاندان کو ووٹ دینے والے'۔

Intro:Body:

Danish afroz

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.