ETV Bharat / bharat

سچ کے ساتھ رہیے انصاف ہو جائے گا: جسٹس مرلی دھر - farewell at delhi high court

دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات پر آدھی رات کو سماعت کرنے والے جسٹس مرلی دھر کا پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ میں تبادلہ ہو گیا ہے، گزشتہ روز دہلی ہائی کورٹ میں ان کی الوداعیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ججز سمیت کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔

سچ کے ساتھ رہیے انصاف ہو جائے گا: جسٹس مرلی دھر

author img

By

Published : Mar 6, 2020, 9:15 AM IST

اپنی الوداعیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس مرلی دھر نے کہا کہ 'انصاف سچ کے ساتھ رہے تو اسے جیتنا ہی ہے، سچ کا ساتھ دیتے رہیے انصاف ہو جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی ہائی کورٹ میں دہلی فرقہ وارانہ فسادات کی سماعت کے دوران ہی جسٹس ایس مرلی دھر کا تبادلہ کر دیا گیا تھا۔

الوداعیہ تقریب میں شریک وکلاء
الوداعیہ تقریب میں شریک وکلاء

آپ کو بتا دیں کہ یہ وہی جسٹس مرلی دھر ہیں جنہوں نے دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کی آدھی رات کو سماعت کی تھی اور دہلی پولیس کو زبردست پھٹکار لگائی تھی۔

الوداعیہ تقریب میں شریک وکلاء
الوداعیہ تقریب میں شریک وکلاء

سماعت کے دوران انہوں نے زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی، بعد میں اس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی قیادت والی بینچ کو ٹرانسفر کر دیا گیا۔

کئی مقدمات کی پیروری بغیر فیس لیے کیں

جسٹس مرلی دھر نے متعدد مقدمات کی پیروی بغیر فیس لیے ہی کی ہے، بھوپال گیس سانحہ، نرمدا ڈیم سے بے گھر ہوئے لوگوں کے کیس شامل ہیں 1984 میں سکھ مخالف فسادات میں شامل کانگریس کے رہنما سجن کمارکے کیس سماعت میں جسٹس مرلی دھر فیصلہ سنانے والوں میں سے ایک تھے۔

سال 2009 میں ناز فاؤنڈیشن کیس کی سماعت کرنے والی دہلی ہائی کورٹ کی بنچ میں جسٹس مرليدھر بھی شامل تھے، اس بینچ نے پہلی بار ہم جنس پرستی کو جرم کے زمرے سے خارج کردیا تھا۔

جسٹس مرلی دھر نے بی جے پی کے تین رہنماؤں کی نفرت انگیز تقاریر کے خلاف دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے میں ناکامی پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

جسٹس مرلي دھر نے کہا تھا کہ شہر میں بہت فسادات ہو چکے ہیں، بینچ اب نہیں چاہتا ہے کہ شہر 1984 میں ہونے والے فسادات کا پھر سے مشاہدہ کرے۔

جسٹس ایس مرلی دھر اور جسٹس تلونت سنگھ نے کہا تھا کہ جب پولیس آتش زنی، ڈکیتی، پتھراؤ کے معاملات میں 11 ایف آئی آر درج کرسکتی ہے تو اس نے اسی طرح کی مستعدی تب کیوں نہیں دکھائی جب بی جے پی کے تین رہنماؤں انوراگ ٹھاکر، پرویش ورما اور کپل مشرا کی مبینہ نفرت انگیز تقاریر کا معاملہ ان کے سامنے آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.