کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے نریندر مودی حکومت کی ناکامیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے معروف ہارورڈ بزنس اسکول (ایچ بی ایس) میں آئندہ اسٹدی نوٹ بندی، کووڈ۔19 انتظام اور جی ایس ٹی عمل درآمد کی ناکامیوں پر ہوگی۔
راہل گاندھی مسلسل موجودہ حکومت کی تنقید کر رہے ہیں، کووڈ-19 سے لے کر گلوان وادی معاملے تک، ہر موڑ پر راہل گاندھی نے حزب اختلاف رہنما کی طرز پر اپنی آواز بلند کی ہے۔
ایک بار پھر انہون نے مودی حکومت کے مختلف کاموں، پروگرامز اور پالیسیز کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا 'مستقبل میں ایچ بی ایس میں اسٹڈی کووڈ-19، نوٹ بندی اور جی ایس ٹی عمل درآمد کی ناکامیوں پر ہوگی'۔
واضح رہے کہ مودی حکومت نے 8 نومبر 2016 کو نوٹ بندی کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد 9 نومبر سے 500 اور 1000 کے نوٹس کو منسوخ کر دیے تھے۔
نوٹ بندی کے سلسلے میں حکومت نے دعوہ کیا تھا کہ اس سے بلیک منی پر قابو پایا جایا گا، لیکن اس کا الٹ ہوا اور اس دوران عام اور غریب عوام کو سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وہیں اگر جی ایس ٹی کی بات کی جائے، مرکزی حکومت نے 1 جولائی 2017 کو جی ایس ٹی لانچ کیا تھا، حکومت نے دعوہ کیا تھا کہ اس سے ملک کی معیشت کو بڑھاوا ملے گا، لیکن خاص طور پر تاجروں کو اس کا خاصا نقصان اٹھانا پڑا۔