یوم عاشورہ یعنی محرم الحرام کی دسویں تاریخ کو نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ کو دنیا بھر میں یاد کیا جاتا ہے۔
بھارت کے متعدد ریاستوں میں بھی حضرت امام حسین کی یاد میں جلوس، مجالس اور ماتموں کی گونج دیکھی گئی۔
کہیں مرثیوں سے سماں باندھا گیا، تو کہیں عزا داروں نے اپنے جسم سے خون بہا کر شہادت حسین کو یاد کیا۔
اس موقع پر نہ صرف شیعہ طبقے بلکہ دیگر مسالک کے پیروکاروں نے بھی اپنے اپنے انداز میں کربلا کے حادثے کو یاد کرنے کی کوشش کی۔
بھارت کے مختلف ریاستوں میں ایک ساتھ ہونے والے اس پروگرام کے لیے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ آج ہی کے روز تقریبا 14 سو برس قبل محرم کی دسویں تاریخ کو حضرت امام حسین کربلا کے میدان میں یزیدی فوج کے ساتھ جہاد کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔
لوگوں کا ماننا ہے کہ حضرت امام حسین کی شہادت اسلام اور انسانیت کی بقا کے خاطر ہوئی تھی۔