ETV Bharat / bharat

اخبارات میں املے کی غلطیوں پر کبھی آپ نے توجہ دی؟ - من الظلمات الائ النور

ایک طرف جہاں اکثر قارئین کے لیے اخبارات اور جریدے معلومات اور اشتہارات کی حد تک ہی محدود ہوتے ہیں وہیں شمالی کشمیر کے محمد مبارک شاہ عمر پیری میں بھی اخبارات کا باریک بینی سے مطالعہ کرتے ہیں۔

Mubarakh hussMubarakh hussain shahain shah
Mubarakh hussain shah
author img

By

Published : Mar 14, 2020, 2:29 PM IST

اسّی سال کی عمر میں بھی محمد مبارک شاہ روزانہ کشمیر سے شائع ہونے والے اخبارات کا صرف مطالعہ اور ملاحظہ ہی نہیں کرتے بلکہ ان میں رسم الخط اور املے کی غلطیوں کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔

اردوں زبان سے لگاؤ اور محبت ان میں اس قدر رچی بسی ہے کہ آئے دن شائع ہونے والے اخبارات میں املے کی غلطیاں ان کے دل کو مجروح کرتی ہیں۔ اور ان کا ماننا ہے کہ اگر ان غلطیوں کو ایسے ہی جانے دیں تو یہ زبان کی شبیہ بگاڑ دیں گے۔

اخبارات میں املا کی غلطیوں پر کبھی آپ نے دھیان دیا؟

محمد مبارک نے اپنی تمام عمر درس و تدریس میں گزاری ہے اور کئی سال پہلے زونل ایجوکیشن افسر کے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں۔

ان کا ماننا ہے 'صحافت ملک کا آئینہ ہے اور ان میں اخبارات کافی اہمیت کے حامل ہیں۔ اخبار بینی نہ صرف انسان کے علم میں اضافہ کرتی ہے بلکہ اخبارات کا روزانہ مطالعہ کرنے سے ہم دنیا کے واقعات و حوادث سے آگاہ بھی رہتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس زبان کے سیکھنے اور سمجھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ لیکن املا پر ہی زبان کا دارومدار ہے اگر املائی غلطیاں بار بار دہرائی جائیں تو ایک دن الفاظوں کی صحیح شکل و صورت ختم ہوکر رہ جائے گی'۔

یہ بھی پڑھیے
فاروق عبداللہ کی عمر عبداللہ سے ملاقات
غلام نبی آزاد آج فاروق عبداللہ سے ملیں گے

محمد مبارک نے اسی ضمن میں اپنی ایک کتاب من الظلمات الائ النور کے نام سے تحریر کی ہے جس میں انہوں نے اردو اخبارات میں آئے دن ہو رہی املائی غلطیوں کی نشاندہی کی ہے اور ان الفاظ کی تصحیح بھی کی ہے تاکہ اردو صحافت سے وابستہ لوگ ان غلطیوں کو دور کرکے صحیح طریقے سے لفظوں کو تحریر کرسکئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.