ETV Bharat / bharat

سامعہ آرزو کا تشکر کا اظہار - پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی سے شادی کرنے والی بھارتی انجنیئر سامعہ آرزو نے دونوں خاندانوں، بھارت اور پاکستان کے عوام اور میڈیا کے ساتھ تشکر کا اظہار کیا ہے۔

ٹویٹر/ حسن علی
author img

By

Published : Aug 22, 2019, 7:08 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 9:53 PM IST

شادی کے بعد پہلی بار میڈیا سے گفتگو میں سامعہ آرزو نے کہا کہ دونوں خاندانوں، بھارت اور پاکستان کے عوام اور میڈیا نے اس رشتے کو مثبت انداز میں لیا، جس پر میں سب کی ممنون ہوں۔
سامعہ آرزو نے کہا کہ حسن علی سے ملاقات سے پہلے وہ کرکٹ کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھیں اور موقع ملنے پر حسن علی کے میچ دیکھنے جاؤں گی۔سامعہ نے نیک خواہشات کے اظہار پر تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ حسن علی اور سامعہ آرزو گزشتہ روز دبئی کے ایک سیون اسٹار ہوٹل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
دلہن اور دولہا کی ڈریسنگ میں ہندستانی ثقافت نمایاں تھی۔اس موقع پر 40سے50 مہمان مدعو تھے۔حسن علی نے سوشل میڈیا پر مبارکباد دینے والے مداحوں کا شکریہ کیا ہے ۔حسن علی نے کہا کہ ولیمہ کی ایک تقریب پاکستان میں بھی ہوگی، جس میں دُلہن بھی شریک ہوں گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 9:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.