کماری سیلجا یہاں اناج منڈی میں کاشتکاروں کے دھرنہ پر جانے سے قبل ضلع پارٹی دفتر میں صحافیوں سے بات کررہی تھیں۔ انہوں نے راجیہ سبھا سے معطل کیے گئے 8 اراکین پارلیمنٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کو جمہوریت سے یقین اٹھ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے نمائندے ٹویٹ کر کے اپنی باتیں رکھ رہے ہیں اور آمنے سامنے بات چیت کرنے میں یقین نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت پر ایم ایس پی کے تعلق سے گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔ بعد میں دھرنے کو اپنی پارٹی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے دھرنہ پر بیٹھے کسانوں کو یقین دلایا کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد موجودہ حکومت کے منظور کیے گئے تینوں قوانین کو واپس کیا جائے گا۔
انہوں نے ان قوانین کو کالے قانون کا نام دیا۔ انہوں نے سرسہ ضلع ہیڈکوارٹر پر دھرنا پر بیٹھے جسمانی اساتذہ آشا ورکر آنگن واڑی کارکنان سے بھی خطاب کیا اور یقین دلایا کہ برخاست جسمانی اساتذہ کی بحالی کے لیے آنے والے اجلاس میں ان کی پارٹی پرائیویٹ بل ایوان میں لائے گی۔