اس وقت پورے ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے۔ جسے کامیاب بنانے میں پولیس انتظامیہ اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
اسی کے پیش نظر ہریدوار کے کنکھل میں ایک شخص نے پولیس انتظامیہ کی مدد کے لیے ایک ایپ بنایا ہے، جس سے پولیس کو کام کرنے میں کافی سہولت مل سکتی ہے۔ کنکھل کے اجول دھیمان نے اس ایپ میں پانچ طرح کے فیچر بنائے ہیں، جس کے ذریعے پولیس بنا سروے، بنا کسی کے گھر جائے جانکاری حاصل کر سکتی ہے۔
ساتھ ہی عوام بھی کووڈ-19 سے جڑی کسی بھی طرح کی جانکاری کو آرام سے حاصل کر سکتا ہے۔ پولیس انتظامیہ کسی بھی طرح کا سروے اس ایپ کے ذریعے سے آسانی سے کر سکتی ہے۔
اگر کسی مقام پر عوام سوشل ڈسٹنسنگ کو فالو کرتے ہوئے نظر نہیں آتے تو ان کی فوٹو کھینچ کر کوئی بھی انسان اس پر ایپ پر اپلوڈ کر سکتا ہے۔ پولیس انتظامیہ اس فوٹو کی بنیاد پر لوگوں پر کاروائی بھی کر سکتا ہے۔
اس ایپ میں کورونا سے متعلق ہیلپ لائن نمبر دیے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے کوئی بھی کسی طرح کی جانکاری آسانی سے حاصل کر سکتا ہے۔