ETV Bharat / bharat

عالمی سوشل میڈیا ڈے پر پیشکش

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 7:04 PM IST

دنیا بھر میں عالمی سوشل میڈیا ڈے 30 جون کو منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا آغاز سنہ 2010 میں کیا گیا۔

social media day
social media day

سوشل میڈیا کے دن کو منانے کا آغاز ایک ڈیجیٹل میڈیا ویب سائٹ میش ایبل نے سنہ 2010 میں کیا۔ میش ایبل نے 30 جون کو عالمی سوشل میڈیا ڈے کے طور پر منانا شروع کیا۔

سوشل میڈیا ڈے منانے کا آغاز اس لیے کیا گیا تاکہ عالمی مواصلات پر سوشل میڈیا کے اثرات کو پہچانا جائے اور منایا جاسکیں۔ آج کل سوشل میڈیا عالمی مواصلات کا مرکز ہے۔

آج دنیا بھر میں لوگ سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں، لوگوں کے روزگار کے ساتھ سیر و تفریح آج سوشل میڈیا سے جڑی ہے، سوشل میڈیا آج تعلیم کا ایک ذریعہ بنا ہوا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ سوشل میڈیا انٹریکٹو ویب 2.0 انٹرنیٹ پر مبنی ایپلی کیشنز ہیں۔

صارف کے ذریعہ تیار کردہ مواد جیسے ٹیکسٹ پوسٹس یا تبصرے، ڈیجیٹل فوٹو یا ویڈیوز اور تمام آن لائن ڈیٹا سوشل میڈیا کا حصہ ہے۔

ایک وقت تھا جب اپنے کسی دوست و احباب سے ملنے، اس کا دیدار کرنے یا اس سے بات کرنے کے لیے میلوں کا سفر کرنا پڑتا تھا۔ جس کے بعد موبائل آیا اور اس سے سفر کم ہوا، لیکن سوشل میڈیا کے آنے سے آج لوگ اپنے گھر بیٹھ کر کسی کو بھی دیکھ سکتے ہیں، بات کر سکتے ہی اور اپنا کاروبار چلا سکتے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے آج دنیا بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، کوئی کہیں بھی جا نہیں سکتا، ایسے میں لوگوں نے سماجی رابطہ قائم رکھنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا ہے، لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا کاروبار کر رہے ہیں اور اپنوں کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.