ہندی سینما کی مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے کی آج 87ویں سالگرہ ہے۔ فلم انڈسٹری میں آشا تائی کے نام سے مشہور آشا بھوسلے نے اب تک 12 ہزار سے زیادہ گانوں کو اپنی جادوئی آواز دی ہے۔
بچپن سے ہی گانے کا شوق رکھنے والی آشا تائی کو درجنوں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔
مشہور پلے بیک گلوکارہ آشا بھوسلے کی آواز بالی ووڈ کی ایسی آواز ہے جو ہمیشہ سدا بہار رہی ہے۔
آشا تائی کی سالگرہ کے خصوصی موقع پر پیش ہے کچھ سپر ہٹ گانے جس نے بالی ووڈ میں دھوم مچا دی۔
چرا لیا ہے جو دل کو۔ فلم یادوں کی بارات (1973)
یہ گانا بالی ووڈ کے رومانٹک گانوں میں سے ایک ہے جو لوگوں کے دلوں کو چھو جاتا ہے۔ آر ڈی برمن کی موسیقی اور آشا بھوسلے کی آواز سے آراستہ یہ نغمہ محبت کا احساس دلاتا ہے۔
پیا تو اب تو آجا - فلم کارواں 1971
آشا بھوسلے کے گیت اور ہیلن کے رقص دونوں نے مل کر 'پیا تو اب تو آجا' گانے کو بہترین بنا دیا تھا۔ یہ گانا اب تک کا سب سے 'ہاٹ' گانا مانا جاتا ہے۔ اس گانے کے لئے انہیں بہترین پلے بیک سنگر کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔
دم مارو دم - فلم ہرے رام ہرے کرشنا 1971
آر ڈی برمن اور آشا بھوسلے کی جوڑی گانے کے معاملے میں سب سے زیادہ سپر ہٹ رہی ہے۔ 'دم مارو دم' بالی ووڈ میں اس وقت کا سب سے ہٹ 'پارٹی گانا' تھا۔ لوگ اب بھی یہ گانا گنگناتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
میرا نام ہے شبنم - کٹی پتنگ 1970
اسے ہندوستان کا پہلا ریپ گانا کہا جاتا ہے، جو گفتگو کے لہجے میں گایا گیا ہے۔ میوزک انڈسٹری کی دنیا میں یہ انوکھا تجربہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ارجمن مغل کا بالی وڈ کا سفر
ذرا سا جھوم لو میں۔ دل والے دلہنیا لے جائیں گے 1995
آشا بھوسلے نے مدھوبالا سے لیکر نئی عمر کی اداکارہ کاجول تک سب کے لئے گانے گائے ہیں۔ جس کے لئے ان کی آواز کی تعریف کرنی ہوگی۔ شاہ رخ خان اور کاجول کے اوپر فلمایا جانے والے اس گانے کو مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے نے ہی اپنی آواز دی ہے۔