اس موقع پر رکن پارلیمان گلبرگہ ڈاکٹر اومیش جادھو نے تمام تعلقہ پنچایت ایگزیکٹو آفیسرس سے کہا کہ روزگار منصوبہ کو فنڈکی قلت ہونے پر مجھے بتائیں جتنا بھی فنڈ چاہیے حکومت سے حاصل کر نے تیار ہوں۔

لیکن کسی بھی نقل مکانی کے مزدورکو مشکل نہ ہواس طرح مزدوری کا کام دینے کی بات انہوں نے بتائی۔ ہر تعلقہ میں تا حال جاری کئے گئے جاب کارڈ اور جاری کئے گئے افراد کو دیئے گئے کاموں کے ایام سے معلومات حاصل کر کے رکن پارلیمان جادھو نے20ہزارسے زائد جاب کارڈ جاری کر تے ہوئے روزگار فراہم کر نے اور اس کے بعد فوری مزدوروں کی رقم فراہم کر نے کی بات بتائی ہے۔
اب یہ دیکھنا ہے کہ اس منصوبہ کے تحت گلبرگہ ضلع بھر دیگر ریاستوں سے واپس آئے نقل مکانی کے مزدوروں کو اس جاب کارڈ کے تحت کسی طرح کی مداد ملے گی۔ اس منصوبہ شروع کرنے کے بعد ہی پتہ چل سکتا ہے۔