ETV Bharat / bharat

آسا رام باپو کی ضمانت درخواست مسترد - آسام رام باپو کی عرضی

نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کے ملزم اور خود ساختہ ہندو رہنما آسا رام باپو اس وقت جیل میں بند ہیں اور وہ عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

آسا رام باپو کی ضمانت درخواست مسترد
آسا رام باپو کی ضمانت درخواست مسترد
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 1:57 PM IST

آسا رام باپو نے گجرات ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا، عدالت نے کہا کہ آسام رام باپو کو ضمانت نہیں دی جا سکتی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ اگر وہ باہر آجاتے ہیں ان کے ماننے والے بڑی تعداد میں ان سے ملنے پہنچ سکتے ہیں ایسے میں کورونا کے پھیلنے کا خطرہ ہوگا۔

گجرات ہائی کورٹ نے ایک بار پھر احمدآباد کے موٹیرا علاقے میں موجود ایک آشرم میں نابالغ کے ساتھ زیادتی کے الزام میں جیل میں بند آسارام باپو کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

آسارام کے وکیل نے دلیل دی تھی کہ وہ پہلے ہی بہت ساری بیماریوں میں مبتلا ہے اور ان کی عمر بھی کافی ہو چکی ہے، اور اس وجہ سے وہ کورونا متاثر ہو سکتے ہیں، لہذا انہیں ضمانت دی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آسارام کی جانب سے 30 مارچ کو ضمانت کی درخواست دی تھی لیکن عدالت نے خارج کر دیا تھا۔

غور طلب ہو کے اس سے قبل راجیہ سبھا رکن اور بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے آسارام کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.