ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کورونا وائرس کے مریض دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں۔ جس کے مدنظر ضلع انتظامیہ اس کے بچاؤ کے لیے طرح طرح کے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
اب ضلع انتظامیہ پھل، سبزی، دودھ اور کِرانہ کی اشیأ میونسپل کارپوریشن کے ذریعے تقسیم کروا رہی ہے۔ اس موقع پر ضلع کلیکٹر ترون پتھوڑے نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے ذریعے سارا انتظام لوگوں کے لیے کرایا گیا ہے۔
ساتھ ہی اگر لوگوں کو ضروری اشیأ کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ ضلع انتظامیہ کے دیے گئے فون نمبر پر آرڈر کر سکتے ہیں انہیں ساری چیزیں مہیا کی جائیں گی۔
ساتھ ہی بھوپال کے ہر ساچی پارلر پر ِکرانہ کٹ جس میں لوگوں کو آٹا تیل، دال ،چاول اور ضروری اشیاء فراہم کی جارہی ہیں اور اس طرح کا انتظام جیل انتظامیہ کی طرف سے کیا جا رہا ہے جس سے شہر کے لوگوں کو کافی راحت ملی ہے۔