ETV Bharat / bharat

انگلینڈ کی شاندار جیت - david willie

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی (30 رن پر پانچ وکٹ) اور سیم بلنگز کی 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت عالمی چیمپین انگلینڈ نے آئرلینڈ کو بدھ کے روز پہلے ون ڈے میں چھ وکٹوں سے شکست دے کرتین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

ولی اور بلنگز کی عمدہ کارکردگی سے انگلینڈ کی شاندار جیت

author img

By

Published : Jul 31, 2020, 9:28 PM IST

انگلینڈ نے آئرلینڈ کو 44.4 اوور میں 172 رنز پر آل آؤٹ کرنے کے بعد 27.5 اوورز میں چار وکٹوں پر 174 رنز بنائے۔ ولی کو ان کی بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے مابین اس ون ڈے سے آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا آغاز ہوگیا جو 2023 میں ہندستان میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے کوالیفائر ہے۔ انگلینڈ کو میچ جیتنے سے 10 پوائنٹس ملے۔ اس لیگ کے تحت میچ جیتنے والی ٹیم کو 10 پوائنٹس ملنے ہیں۔

ولی اور بلنگز کی عمدہ کارکردگی سے انگلینڈ کی شاندار جیت
ولی اور بلنگز کی عمدہ کارکردگی سے انگلینڈ کی شاندار جیت

اس میچ میں انگلینڈ کے دو ہیرو رہے اور دونوں نے اپنا بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ولی نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں ، بلنگز نے 54 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 67 رنز کی اپنی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ بلنگز نے کپتان ایون مورگن کے ساتھ 14.1 اوورز میں پانچویں وکٹ کے لئے 96 رنز کی میچ وننگ ناقابل شکست شراکت کی۔ مورگن نے 40 گیندوں میں ناقابل شکست 36 رنز میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔

چھوٹے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 78 رن پر چار وکٹ گنوادئے تھے۔ جانی بیئرسٹو دو ، جیسن رائے 24 ، جیمز ونس 25 اور ٹام بینٹن 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن بلنگز اور مورگن کی شراکت نے اس کے بعد انگلینڈ کو آسان فتح دلادی۔ مورگن نے سیمی سنگھ کی گیند پر وننگ چھکا لگایا۔ انگلینڈ نے ساوتھمپٹن ​​کے اس گراؤنڈ میں 2016 کے بعد سے مسلسل چھٹی کامیابی درج کی۔

اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ولی نے پہلے اسپیل میں چار وکٹیں حاصل کرکے اپنے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کیا۔ ولی نے اپنی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8.4 اوور میں 30 رن دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب ولی نے ون ڈے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

ولی کے تباہ کن اسپیل نے آئرلینڈ کے اسکور کو ایک وقت ساتویں اوور تک پانچ وکٹوں پر 28 تک پہنچا دیا۔ کرٹیس کیمفر نے 118 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 58 رنز بنائے اور آئرلینڈ کو قابل مزاحمت اسکور تک پہنچایا۔ کیمفر نے اینڈی میک برائن کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لئے 66 رنز جوڑے۔ میک برائن نے 48 گیندوں میں 40 رنز میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

کیون او برائن نے 22 اور آخری بلے باز کریگ ینگ نے 11 رن کا تعاون دیا ۔ ولی نے ینگ کو 172 رنز پر آؤٹ کیا۔ ولی کی پانچ وکٹوں کے علاوہ ثاقب محمود نے دو وکٹیں لیں جبکہ عادل راشد اور ٹام کیرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.