ETV Bharat / bharat

اورنگ آباد کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد جشن - امتیاز جلیل

متعدد جگہوں پر امتیاز جلیل کی گلپوشی کی گئی، اور ان پر پھول بھی برسائے گئے۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Jul 31, 2019, 7:02 PM IST

مجلس اتحاد المسلین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کی رواں برس کے عام انتخابات میں غیر معمولی کامیابی پر اورنگ آباد شہر میں جشن کا اہتمام کیا گیا۔

اورنگ آباد کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد جشن

جشن میں اورنگ آباد شہر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ امتیاز جلیل نے اپنی کامیابی کا سہرہ دلتوں، مسلمانوں اور سیکولر ہندووں کے سر باندھا۔

اس موقع پر آزاد چوک سے بھڑکل گیٹ تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں شہر اور اطراف کے ہندو، مسلمان اور دلت طبقے کے افراد نے شرکت کی۔

متعدد جگہوں پر امتیاز جلیل کی گلپوشی کی گئی، اور ان پر پھول بھی برسائے گئے۔

اس جشن کو اورنگ آباد کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد جشن کہا جاسکتا ہے، جس کے ذریعے ایم آئی ایم نے ایک بار پھر اپنی سیاسی طاقت کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ رواں برس ہونے والے عام انتخابات میں امتیاز جلیل نے مہاراشٹر کے اورنگ آباد پارلیمانی حلقے سے شیو سینا کے امید وار چندر کانت کھیرے کو بڑے فرق سے شکست دے کر پہلی بار رکن پارلیمان منتخب کیے گئے۔

امتیاز جلیل ماضی میں ایک صحافی کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ معروف ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی سے تقریبا 12 برسوں تک منسلک تھے۔

اپنے صحافتی زندگی کے دوران متعدد بار امتیاز جلیل کی ملاقات ایم آئی ایم کے سربراہ اسددالدین اویسی سے ہوئی۔ بالآخر اسددالدین اویسی نے امتیاز جلیل سے متاثر ہو کر انہیں سیاسی میدان میں اترنے کا مشوہ دیا۔

ابتدائی طور پر اویسی نے انہیں مہارشٹر کے اورنگ آباد میں ایم آئی ایم کو مضبوط کرنے کی ذمہ داری سونپی۔ اس ذمہ داری کو امتیاز جلیل نے بخوبی انجام دیا۔ جس کے نتیجے میں اورنگ آباد کے مقامی انتخاب میں ایم آئی ایم کو شاندار کامیابی ملی۔

ان کی اس کامیابی کے پیش نظر انہیں رواں برس کے عام انتخابات میں ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر اورنگ آباد پارلیمانی حلقے سے امیدوار نامزد کیا گیا، جس میں انہوں نے کامیابی حاصل کر کے شیو سینا کے مضبوط ووٹ بینک کو کمزور کر دیا۔

Intro:ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کی غیر معمولی کامیابی کی خوشی میں اورنگ آباد شہر میں فقید المثال جشن منایا گیا، رات دیر گئے تک چلے اس جشن میں ایک طرح سے  پورااورنگ آباد شہر امڈ پڑا تھا، اس موقع پر ایم پی امتیاز جلیل نے اپنی کامیابی کا سہرہ دلتوں ، مسلمانوں اور شہر سے محبت کرنے والے سیکولر ہندو بھائیوں کے سر باندھا، ساتھ  ہی یہ بھی کہا کہ ابھی  اسمبلی چناؤ  میں  نئی تاریخ رقم ہوگی۔
Body:وی اواول 
 اورنگ آباد شہر کی سڑکوں پر ٹھاٹھیں مارتا انسانی سروں کا یہ سمندر اپنے  چہتے لیڈر امتیاز جلیل کی کامیابی کا جشن منارہا تھا، اس جشن میں کیا ہندو کیا مسلم  اور دلت سب ایم آئی ایم  کے  رنگ میں رنگے نظر آئیں ،دن بھر اور  رات دیر گئے تک شہر کی سڑکوں پر  جوانوں کا جوش ایسا تھا کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا تھا ، اس موقع پر آزاد چوک سے لیکر بھڑکل گیٹ تک ایک ریلی نکالی گئی  ،اس ریلی میں شہر اور اطراف کے لوگ جوق درجوق شامل ہوئے ، جگہ جگہ امتیاز جلیل کی گلپوشی ہوئی ،ان پر پھول نچھاور کیے گئے اور مبارکبادیاں پیش کیں گئی، اس موقع پر امتیاز جلیل نے اپنے تاثرات کچھ اس انداز میں پیش کیے ۔

 بائٹ ۔۔۔۔۔۔
امتیاز جلیل ۔۔۔۔۔
ایم آئی ایم ، رکن پارلیمنٹ ،  اورنگ آباد
 
Conclusion:جشن امتیاز اورنگ آباد کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد جشن کہا جاسکتا ہے ، جس کے ذریعے ایم آئی ایم نے ایک بار پھر اپنی سیاسی طاقت کا عملی مظاہرہ کیا، لیکن ایم آئی ایم کے سیاسی مخالفین اسے فضول خرچی سے تعبیر کررہے ہیں ۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.