انسانی وسائل کو فروغ کے وزیر پوکھریال نشنک نے پیر کو ان اداروں کی جائزہ میٹنگ کی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں اعلی تعلیم سکریٹری امت کھرے اور وزارت کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔
مسٹر نشنک نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ قومی اہمیت کے ادارے نیا اور بہتر بھارت بنانے کے لیے تعلیم کی بنیاد کو مضبوط بناتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت نے اپنی توجہ سے تعلیم کی کوالٹی بہتر بنانے پر خا ص طورپر تحقیق پر مرکوز کی ہے۔ ان اداروں کو اپنی عالمی رینکنگ میں بہتری لانے کے لئے کام اور محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
مسٹر نشنک نے ان اداروں کے بنیادی ڈھانچے اور اساتذہ کی تقرری کا بھی جائزہ لیا اور زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کا یقین دلایا۔