اس موقع پر انہوں نے ریاست میں امن ، بھائی چارے اور ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی ۔ ان کے ہمراہ شرائین بورڈ کے سی ای او اُمنگ نرولہ بھی تھے۔
گورنر نے یاترا شرائین کیمپ پر یاتریوں کے لیے کیے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا اور شرائین بورڈ کی طرف سے ریاستی حکومت ، فوج ، نیم فوجی دستوں ، ریاستی پولیس اور دیگر ایجنسیوں کی طرف سے دیے جارہے تعاون کے لیے اُن کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کیمپ ڈائریکٹروں اور دیگر زعماﺅں پر زور دیا کہ وہ موثر اور لگاتار نگرانی کو یقینی بنائیں تاکہ یاترا کے احسن انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔
گورنر نے سالانہ یاترا کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لیے کشمیر کے لوگوں کی تعریف کی۔
انہوں نے یاترا کے دوران مقامی لوگوں کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری لوگوں کا یاترا کے دوران رول صحیح معنوں میں کشمیریت کی عکاسی کرتا ہے جو آپسی رواداری اور بھائی چارے کی ایک مثال ہے۔
دریں اثنا کے سی ای او امنگ نرولہ نے ایک مرتبہ پھر یاترا پر آنے والے یاتریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یاترا شروع کرنے سے پہلے اپنی طبی جانچ کروائیں اور ایک واضع یاترا پرمٹ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے یاتریوں کو کسی قسم کی دقتوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
امنگ نرولہ نے یاتریوں سے کہا ہے کہ اپنے ساتھ گرم ملبوسات، جیکٹ، دستانے، ٹوپی، ٹوز ، مفلر، سیلپنگ بیگ، رین کوٹ، ٹریکنگ جوتے، چھاتا اور دیگر لازمی سازو سامان ضرور رکھیں تاکہ یاترا علاقے میں ناخوشگوار موسمی حالات کے دوران انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔