ETV Bharat / bharat

حکومت کا ہدف کورونا سے اموات کی شرح کم کرنا: ہرش وردھن

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کا ہدف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے ساتھ متحد ہو کر کورونا وائرس کووڈ۔19 کے متاثرین کی شناخت کرکے اور موثر طبی انتظامات کے ذریعہ مریضوں کی اموات کی شرح کم کرنا ہے۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن
مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 4:27 PM IST

ڈاکٹر ہرش وردھن کی قیادت میں جمعرات کو ہوئی کابینہ میٹنگ کی 18ویں اعلی سطحی میٹنگ میں ملک میں کووڈ۔19 انفیکشن کے موجودہ حالات اور اس کی رو ک تھام کے لئے مستقبل میں کئے جانے والے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں کووڈ۔19 سے متعلق صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا گیا ہے۔ ملک میں اس وقت کل ملاکر 3,914 اسپتال، صحت مراکز اور کووڈ کیئر سنٹر کورونا متاثرین کے علاج میں مصروف ہیں۔

ان صحت مراکز میں 3,77,737 آئسولیشن بیڈ (آئی سی یو سپورٹ کے بغیر) ،39,820 آئی سی یو بیڈ اور 1,42,415 آکسیجن سپورٹیڈ بیڈ ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک مجموعی طور پر 213.55 لاکھ این 95 ماسک، 12094 لاکھ پی پی آئی کٹ اور 612.57 لاکھ ہائیڈروکلوروکوین کی گولیاں تقسیم کی جا چکی ہیں۔

ڈاکٹر ہر ش ورھن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری توجہ اب کووڈ۔19کے انفیکشن کی روک تھام پر مرکوز ہونی چاہئے۔ اس کے لئے کنٹینمنٹ اور سرویلانس کے سخت اقدامات کئے جانے چاہئیں، ٹیسٹ صلاحیت کا مکمل استعمال کرنا چاہئے، کسی دیگر بیماری سے متاثرہ شخص اور بزرگوں پر توجہ دینی چاہئے۔ آروگیہ سیتو جیسے ڈیجیٹل ٹول کے ذریعہ ابھرت ہاٹ اسپاٹ کا پہلے سے پتہ لگایا جانا چاہئے اور مریضوں کے اسپتال میں داخلہ کا عمل بلارخنہ ہونا چاہئے اور صحت پر مبنی بنیادی ڈھانچہ کی تیاری پر توجہ دینی چاہئے۔ ہمارا ہدف کورونا متاثرین کی جلد نشاندہی کرکے اور موثر طبی انتظامات کے ذریعہ ریاست اور مرکزکے زیرانتظام ریاستوں کے ساتھ متحد ہوکر متاثرین کی شرح اموات کم کرنا اور انفیکشن کی روک تھام کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.