کورونا وائرس کی وجہ سے ابھی ملک بھر میں 21 دن کا لاک ڈاؤن ہے جس کی مدت 14 اپریل کو ختم ہونی ہے۔
میٹنگ میں مودی نے وبا سے پیداہونے والے صورت حال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اس سے نمٹنے کے لئے آگے کی حکمت عملی پر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ بات کی۔
اس میٹنگ کی بنیاد پرلاک ڈاؤن کی مدت ختم کرنے یا اسے آگے بڑھانے کا فیصلہ لیا جائے گا۔یہ میٹنگ اگرچہ ویڈیو كانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی لیکن وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ وزرائے اعلی نے بھی اس میں ماسک پہن کر حصہ لیا جس کا مقصد ملک کے باشندوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ بغیر ماسک پہنے گھر سے باہر نہیں نکلنا ہے۔
اس بات کا اب تک کوئی ثبوت نہیں ملا ہےکہ کورونا وائرس کا انفیکشن ہوا سے ہو رہا ہے یا نہیں، لیکن ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے وزارت صحت نے تمام لوگوں سے منہ اور ناک کو ڈھک کر ہی گھروں سے باہر نکلنے کو کہا ہے۔
وہیں کچھ ریاستی حکومتوں نے اس پرعمل نہ کرنے والوں کیخلاف جرمانہ لگانے کا بھی حکم دیا ہے۔