ETV Bharat / bharat

حکومت میرا مشورہ سننے کو تیار نہیں: راہل

راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی بحران سے متعلق ان کے مشورے پر عمل کرنے کے لئے تیار نہیں ہے اور ملک کے عوام کو خطرہ میں ڈال رہی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 24, 2020, 2:20 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی بحران سے متعلق ان کے مشورے پر عمل کرنے کے لئے تیار نہیں ہے اور ملک کے عوام کو خطرہ میں ڈال رہی ہے۔

راہل گاندھی نے جمعہ کو کہا 'میں نے کووڈ 19 اور معاشی صورتحال کے بارے میں انہیں (حکومت) متنبہ کیا۔ انہوں نے اسے مسترد کردیا۔ اس کے بعد ملک میں ایک بڑا بحران پیدا ہوگیا۔ میں انہیں چین کے بارے میں خبردار کر رہا ہوں لیکن وہ اس انتباہ کو مسترد کر رہے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: ملک کو بی جے پی کے جھوٹ کی قیمت چکانی پڑے گی: راہل گاندھی

واضح رہے کانگریس رہنما بار بار حکومت کو چینی بحران سے آگاہ کر رہے ہیں اور تقریباً ہر روز سرحد پر چین کی صورت میں کھڑے خطرے سے نمٹنے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی توجہ صرف اپنی شبیہہ بنانے پر ہے: راہل گاندھی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.