کنور دانش علی نے جمعرات کے روز ٹویٹ کرکے کہا کہ "اگر آپ ٹوئیٹ کریں، تو توہین، اگر آپ سڑک پر سوال کریں تو غدار۔ ملک کی سب سے بڑی پنچایت بچی تھی عوام کےسوالات اٹھانے کے لئے۔ مگر حکومت نے وہاں بھی وقفہ سوالات ختم کردیا ہے۔ 'نہ رہے بانس، نہ بجے بانسری'۔ یہ ہے 'نئے بھارت کی خوفناک تصویر!"۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے درمیان پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 14 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بغیر کسی تعطیل کے چلے گا۔
ایوان کی کارروائی پہلے دن 14 ستمبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گی۔ اگلے دن 15 ستمبر سے یکم اکتوبر تک کارروائی 3 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں:
پارلیمنٹ میں وقفۂ سوال کی اہمیت
اس کے ساتھ ہی وقفہ سوالات اور غیرسرکاری ممبروں کا کام کاج بھی اس بار نہیں ہوگا۔