ریاست بہار میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وہیں بڑی تعداد میں مزدور دیگر ریاستوں سے بہار پہنچ رہے ہیں۔ اس دوران آج دوسرے ریاست سے آئے مزدوروں کے لئے ریاست میں قرنطینہ مراکز قائم کرنے کو لے کر پٹنہ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ جس میں عدالت نے حکومت کو غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر قرنطینہ مراکز قائم کرنے کی ہدایت دی۔
اس دوران روپل پرساد کی عرضی پر چیف جسٹس سنجے کرول کی بنچ نے سماعت کرتے ہوئے پٹنہ میں چل رہے یتیم خانوں کی تفصیل پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے ریاستی حکومت کو کہا کہ اس وبا کے دوران غیر حکومتی تنظیموں کا تعاون بھی حاصل کیا جائے.
وہیں ریاستی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ بڑی تعداد میں غیر مقیم مزدوروں کی ریاست میں واپسی ہو رہی ہے.انہیں کورنٹائن کرنے کے لئے کئی سارے سنٹر بنائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی غیر حکومتی تنظیموں سے رابطہ قائم کرنے کے لئے نوڈل آفیسر بھی تعینات کیے گئے ہیں.
فی الحال اب اس معاملے کی اگلی سماعت 18 مئی کو ہو گی.