وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ یہ مخصوص دن غیرمعمولی نرسوں کاشکریہ ادا کرنے کا ہے، جو ہمارے سیارے کو صحت مند رکھنے کے لئے دن رات کام کرتی ہیں۔
ابھی وہ کورونا وائرس کو شکست دینے کا عظیم کام کررہی ہیں۔ ہم نرسوں اور ان کے کنبوں کے نہایت شکر گزار ہیں۔
ایک دیگر ٹویٹ میں انہو ں نے لکھا کہ انٹرنیشنل نرس ڈے فلورنس ٹائٹنگل سے متاثر ہے۔ ہمارا محنتی نرسنگ عملہ ہمدردی کی ایک ٹھوس شکل ہے۔
آج ہم نرسوں کی فلاح و بہبود کی سمت میں کام کرنے اور اس شعبہ میں مواقع بڑھائے جانے پر توجہ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، جس سے دیکھ بھال کرنے والوں کی کمی نہ رہے۔