ETV Bharat / bharat

ہلاک شدہ افراد کے اہل خانہ کو حکومت کی امداد

'ایکس گریشیا کے چیکس آج مچھلی پٹنم میں تین غمزدہ خاندانوں کے ارکان کے حوالے کیے گئے۔'

مہلوکین کےاہل خانہ کو حکومت کی امداد
مہلوکین کےاہل خانہ کو حکومت کی امداد
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 3:45 PM IST

آندھراپردیش کے وزیر صحت اے کے سرینواس نے آج 50لاکھ روپئے ایکس گریشیا کے چیکز ان 6مہلوکین کے غمزدہ خاندانوں کے حوالے کئے جو وجئے واڑہ کی ہوٹل میں بنائے گئے کوویڈ کیر سنٹر میں آگ لگنے کے واقعہ میں ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ اس ماہ کی 9تاریخ کو پیش آیا تھا۔

سرینواس نے کہا کہ ایکس گریشیا کے چیکز آج مچھلی پٹنم میں تین غمزدہ خاندانوں کے اراکین کے حوالے کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں 10افراد ہلاک ہوگئے تھے اور 22افراد معمولی زخمی ہوئے تھے۔حکومت نے فی خاندان 50لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا تھا۔وزیر موصوف نے نجی اسپتالوں کی جانب سے کوویڈ کیر سنٹرز میں معیار کو برقرار نہ رکھنے اور سیکوریٹی کے اصولوں پر عمل نہ کرنے پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض صحافیوں کی ریاست میں کورونا سے موت ہوگئی ہے اور وہ ان کے غمزدہ ارکان خاندان کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی سے بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈبل مرڈر کیس، سی بی آئی تحقیقات کےاحکام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.