سونے کی قیمت میں اضافہ ہو کر دس گرام سونے کی قیمت 50،000 کے قریب ہوگئی ہے۔ اسی طرح چاندی کا ریکارڈ 60،000 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔
بتادیں کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں معاشی غیر یقینی صورتحال بدستور جاری ہے۔ اسی دوران ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) کی جاری کردہ قیمتوں کو اچھی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔
ایم سی ایکس پر بھی سونے کی قیمت نئی اونچائی پر پہنچ گئی ہے۔
انڈین فیوچر مارکٹ میں چاندی کی قیمت 23 جنوری 2013 کو بڑھ کر 59،974 روپے فی کلو ہوگئی تھی جو اس سے پہلے اب تک کی ریکارڈ سطح ہے۔
کامیکس پر چاندی کا بین الاقوامی فیوچر مارکٹ 23 ڈالر فی اونس تک جا پہنچا ہے۔
ورلڈ گولڈ کونسل (ڈبلیو جی سی) کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'کووڈ 19 وبائی امراض کے درمیان سرمایہ کاروں نے محفوظ اثاثوں کی تلاش جاری رکھی ہے۔ لوگ سونے میں سرمایہ کاری کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں۔
- مزید پڑھیں: پیٹرول۔ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں
'گولڈ مڈ ایئر آؤٹ لک 2020' کے عنوان سے شائع ہونے والی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ عالمی معاشی ماحول میں سونے کی سرمایہ کاری کی مانگ کے تین عوامل معاون ہیں - اعلی خطرہ اور غیر یقینی صورتحال، کم موقع لاگت اور قیمت کی مثبت رفتار۔