ETV Bharat / bharat

حیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو گولڈ ایوارڈ - urdu news of hyderabad

جی ایم آر کی زیر قیادت حیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے بجلی بچت کی وجہ سے تلنگانہ اسٹیٹ انرجی کنزرویشن ایوارڈس میں باوقار گولڈ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

gold award to hyderabad international airport
حیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو گولڈ ایوارڈ
author img

By

Published : Dec 20, 2020, 8:08 PM IST

جی ایم آر کی زیر قیادت حیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (جی ایچ آئی اے ایل) نے تلنگانہ اسٹیٹ انرجی کنزرویشن ایوارڈس میں باوقار گولڈ ایوارڈ حاصل کیا۔

یہ ایوارڈ بجلی کی بچت کے سلسلہ میں ایئرپورٹ کے نمایاں اقدامات پر پیش کیا گیا۔ جی ایچ آئی اے ایل کے سینئر عہدیداروں نے یہ ایوارڈ ڈی پربھاکر راو سی ایم ڈی تلنگانہ ٹرانسکو اینڈ جینکو اور سندیپ کمار سلطانیہ سکریٹری پی آر اینڈ آر ڈی سے یہ ایوارڈ بجلی کی بچت کے ہفتہ کی تقریب میں حاصل کیا۔

تلنگانہ اسٹیٹ رینیویبل انرجی ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے سالانہ فورم نے روز مرہ کے امور میں بجلی کی بچت کے طریقہ کار اور عصری ٹکنالوجی میں کمپنیوں کی مساعی کو تسلیم کیا۔

پربھاکر پانیکر سی ای او، جی ایچ آئی اے ایل نے کہا کہ یہ ایوارڈ بجلی کی بچت اور دیرپا ماحولیات کے تئیں جی ایچ آئی اے یل کے عہد کا ایک نمایاں ثبوت ہے۔

سماجی ذمہ دار ادارہ کے طور پر ہم برقی کی بہتر بچت کے طریقہ کار کے پابند عہد ہیں، جی ایچ آئی اے ایل کے بجلی اور پانی کی بچت کے اقدامات کی کئی انڈسٹری پلیٹ فارمس نے ستائش کی اور اسے تسلیم کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران جی ایچ آئی اے ایل کے برقی کے بچت کے اقدامات کے نتیجہ میں دیرپا بجلی بچائی گئی اور ایئرپورٹ پر گرین ہوزگیس کے اخراج میں تیزی لائی گئی۔

حیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کاربن نیوٹرل ایرپورٹ ہے، جی ایچ آئی اے ایل نے 2019-20 میں نیشنل انرجی لیڈر ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.