ETV Bharat / bharat

گواکے وزیراعلی کی طبیعت خراب،سیاسی بحران کا خطرہ

گوا کے وزیر اعلی منوہر پریکر کی طبیعت خراب ہوتی جا رہی ہے۔اس کے مدنظر بی جے پی نے نئے وزیر اعلی کی تلاش شروع کردی ہے۔

Manohar Parrikar
author img

By

Published : Mar 17, 2019, 12:31 PM IST

ہفتہ کے روز سے ریاست میں اپنی حکومت کو بچانے کی کوشش میں مصروف ہے،کیونکہ کانگریس پارٹی نے گورنر کو خط لکھ کر ایک بار پھر سے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا ہے۔

غورطلب ہے کہ ہفتہ کے روز اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں بی جے پی اراکین اسمبلی نے پارٹی کے رہنماؤں سے کہا کہ وزیر اعلی اراکین اسمبلی میں سے ہونا چاہیئے۔

امید ہے کہ بی جے پی گوا میں اپنے مشیر بھیجے گی جو اراکین اسمبلی کے ساتھ بات چیت کر کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کا نام فائنل کر سکے۔ وہ اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بھی میتنگ کریں گے۔

واضح رہے کہ بی جے پی گوا میں مہاراشٹروادی گومنتک پارٹی،گوا فارورڈ پارٹی اور تین آزاد اراکین اسمبلی کے ساتھ اتحاد میں ہے۔

کابینہ وزیر وجئے سردیسائی کی قیادت میں اراکین اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلی کی حالت بے شک خراب ہوتی جا رہی ہے، اس کے باوجود سبھی اراکین اسمبلی تب پریکر کے ساتھ رہیں گے جب تک کہ وہ وزیر اعلی رہیں گے۔

سردیسائی نے مزید کہا کہ کچھ بھی نیا بنانے کا سوال نہیں ہے،لیکن اگر بی جے پی کچھ کرنا چاہتی ہے تو ہم اس کے ساتھ ہیں۔

غورطلب ہے کہ کانگریس نےگورنر مردلا سنگھ کو خط لکھ کر گوا میں حکومت سازی کا دعوی پیش کیاتھا۔پارٹی کا کہنا ہے کہ فرانسس ڈسوجا کے انتقال کے بعد اسمبلی میں بی جے پی کے 13 رکن اسمبلی ہیں۔

منوہر پریکر کی قیادت والی حکومت لوگوں کا اعتماد کھو چکی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت کو برخاست کیا جائے اور سب سے بڑی پارٹی کا حکومت سازی کا موقع دیا جائے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.