گجرات کے شہر احمد آبادکے سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بنگلور جانے کے لئے اڑان بھرنے کے دوران گوا ایئر کا ایک ہوائی جہاز آج پرندے سے ٹکرا گیا جس سے اس کے انجن میں آگ لگ گئی۔
طیارہ میں سوار عملے کے ارکان اور مسافروں سمیت سبھی 180 افراد محفوظ ہیں۔ ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر منوج گنگل نے بتایا کہ 'گوا ایئر کا جی 8 802 کا طیارہ اڑان بھرنے کے دوران ایک پرندے سے ٹکرا گیا جس سے اس کے دائیں جانب کے انجن میں آگ لگ گئی۔ اسے فوری طور پر بجھا لیا گیا اور طیارے کو رن وے سے ہٹا لیا گیا۔ سبھی مسافروں کو بحفاظت طریقہ سے نیچے اتار لیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد اس طیارہ کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اڑان بھرنے کے دوران طیاروں کے حادثات کئی بار دیکھے گئے ہیں، اس میں کچھ تکنیکی خرابی کے باعث اس طرح کے واقعات پیش آئے ہیں، اس طرح کی کچھ تکنیکی خرابیوں کو پائلیٹز نے بروقت حل کرتے ہوئے حادثات کو ہونے سے ٹالا ہے۔
ایک دن قبل جیٹ طیارے کو تکنیکی خرابی کے سبب آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع کے کھیت میں ہی ایمر جنسی لینڈنگ کرانی پڑی، پائلٹ کے مطابق طیارہ اچانک ہلنے لگا تھا جس کے سبب ایمر جنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔
تکنیکی خرابی کے سبب 'جیٹ طیارے'کو آندھراپردیش کے اننت پور کے کھیت میں ہی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔پائلٹ کے مطابق طیارے کا ہلنا محسوس کیا گیا جس کے سبب طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ اور اس طرح کوئی بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔